Qadam qadam pe ali
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Sachay Bhai
قدم قدم پہ علی کو پکارتے رہنا
رواں ہے کشتیِء ایمان اسی سہارے سے
نہ رُک سکے گی یہ ظُلم و ستم کے دھارے سے
علی کے نام پہ لگ جائے گی کنارے سے
ہر ایک موج سے ساحل اُبھارتے رہنا
قدم قدم پہ علی کو۔۔۔
راہِ حیات میں منزل کو ڈھونڈنے والو
تلاشِ حق میں نہ در در کی ٹھوکریں کھاو
ہماری مانو تو سوئے نجف چلے جاؤ
اس آستانے پہ قسمت سنوارتے رہنا
قدم قدم پہ علی کو۔۔۔
علی ہے نامِ خُدا اور اسمِ اعظم ہے
یہی وہ نام ہے جس پر بقائے عالم ہے
خُدا کے گھر میں جو اُبھرا وہ نقشِ محکم ہے
یہ نقش دل میں ہر ایک کے اُتارتے رہنا
قدم قدم پہ علی کو۔۔۔
نبی گواہ ہے ذکرِ علی عبادت ہے
عمل یہ نیک ہے سب سے بڑی سعادت ہے
علی کے نام پہ موت آئے تو شہادت ہے
نزع کے وقت بھی اُس کو پکارتے رہنا
قدم قدم پہ علی کو۔۔۔
نہ کوئی غزوہء خیبر میں جبکہ کام آیا
رسول پاک کے لب پر علی کا نام آیا
ادھر زبان ہلی تھی اُدھر امام آیا
کہ جسکا کام ہے بگڑی سنوارتے رہنا
قدم قدم پہ علی کو۔۔۔
کبھی جو معرکہء حق کی بات آئے گی
نگاہِ فکرِ ہُنرآپ پر بھی جائے گی
حُنین و بدر و اُحد کربلا بتائے گی
لکھا ہے کس کے مقدر میں ہارتے رہنا
قدم قدم پہ علی کو۔۔۔
بتائے سوچ کے وہ حفظ جن کو قرآن ہے
کہ جو علی کو نہ مانے وہ کب مسلمان ہے
مجاہد اپنا تو نادِ علی پہ ایمان ہے
اسی سہارے سے ہستی گُزارتے رہنا
قدم قدم پہ علی کو۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.