Noha lubaba ka tha
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Farhan Ali Waris
نوحہ لبابہ کا تھا عباس جلد آؤ
وقتِ مدد ہے والی اب دیر مت لگاؤ
کس یاس سے صداییں ھل من کی دے رہے ہیں
نرغے میں ہیں عدو کے آقا انہیں بچاؤ
نوحہ لبابہ کا تھا۔۔۔
تنہائی بیکسی نے گھیرا ہے ہر طرف سے
لللہ اس بلا سے آکر انہیں چھڑاؤ
نوحہ لبابہ کا تھا۔۔۔
چھلنی بدن ہے سارا زخموں سے خوں رواں ہے
اپنی وفا کا مرحم لا کر زرا لگاؤ
نوحہ لبابہ کا تھا۔۔۔
بیتاب ہو کے در تک شہزادیاں کھڑی ہیں
ڈھلکی ہے سر سے چادر آکر زرا اڑھاو
نوحہ لبابہ کا تھا۔۔۔
آقا کے تن سے سر کی لو ہوگیء جدای
بے سر کے لاش کوی خیمے میں رن سے لاؤ
نوحہ لبابہ کا تھا۔۔۔
پامال کر رہے ہیں سبط نبی کا لاشہ
مشکل کشاء کے دلبر آؤ مدد کو آؤ
نوحہ لبابہ کا تھا۔۔۔
کچھ ساعتوں کی بیوہ کرتی رہی جو رو کر
تم بھی انیس نوحہ وہی ہمیں سناؤ
نوحہ لبابہ کا تھا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.