Noha kuna zainabe
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Muslim Jafri
نوحہ کناں ہے زینب مضطر علی کے بعد
کہرام ہے مچا ہوا گھر گھر علی کے بعد
محراب غمزدہ ہے نمازی کدھر گیا
ویران ہے رسول کا ممبر علی کے بعد
نوحہ کناں ہے۔۔۔
منظر ابھر کے آ گیا بازار شام کا
زینب کے سر سے جب گری چادر علی کے بعد
نوحہ کناں ہے۔۔۔
شہزادی بن کے آی تھی کوفے میں کل یہی
در در پھری ہے زینبِ مضطر علی کے بعد
نوحہ کناں ہے۔۔۔
جو سر تھا بوسہ گاہ علی و محمدی
نیزے پہ چڑھ گیا ہے وہی سر علی کے بعد
نوحہ کناں ہے۔۔۔
کچھ خونِ مرتظی کی ہے کچھ کربلا کی ہے
سرخی جو چھا گیء ہے فلک پر علی کے بعد
نوحہ کناں ہے۔۔۔
رو رو کے کوفے والوں سے کہتے تھے یہ علی
زینب کو کوئی مارے نہ پتھر علی کے بعد
نوحہ کناں ہے۔۔۔
اصغر سا نونہال بھی خوں میں نہا گیا
اجڑا ہے اس طرح سے بھرا گھر علی کے بعد
نوحہ کناں ہے۔۔۔
گزرا ہے یہ بھی سانحہ اس گھر پہ اے ظفر
زہرا کی بیٹیاں ہے کھلے سر علی کے بعد
نوحہ کناں ہے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.