Nikla hai janaza koi
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Mir Hasan Mir
نکلا ہے جنازہ کوئی اللّٰہ کے گھر سے
افلاک میں اک شور ہے ماتم کے اثر سے
افسوس کہ مسجد میں نمازی گیا مارا
کچھ کم نہیں یہ حشر قیامت کے اثر سے
نکلا ہے جنازہ کوئی۔۔۔
شبیر کو یاد آ گئی خود اپنی سکینہ
زینب کو ہٹایا گیا جب لاش پدر سے
نکلا ہے جنازہ کوئی۔۔۔
عباس ذرا زینبِ مضطر سے خبر دار
فریاد میں ہٹ جائے نہ چادر کہیں سر سے
نکلا ہے جنازہ کوئی۔۔۔
یاد آ گیا زینب کو وہ پہلوئے شکستہ
رومال ہٹایا گیا بابا کے جو سر سے
نکلا ہے جنازہ کوئی۔۔۔
زینب سے یہ کہدو کہ وہ دل کھول کے روئے
شبیر کی ہمشیر ہے رونے کو ترسے
نکلا ہے جنازہ کوئی۔۔۔
ہاں بھول نہ جانا انہیں کوفے کے مکینوں
گزریں گی یہ شہزادیاں اس راہ گزر سے
نکلا ہے جنازہ کوئی۔۔۔
اصحاب بھی سن پائے نہ جس بی بی کی آہٹ
سر ننگے وہی گزرے گی اس راہ گزر سے
نکلا ہے جنازہ کوئی۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.