Ab rehne do
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Shaam recited by Ameer Hasan Aamir
شامیوں زہرا کی ہیں یہ بیٹیاں اب رہنے دو
کر چکے ان پر بہت ہی سختیاں اب رہنے دو
اب ردائیں ان کی واپس کر دو ان کو ظالموں
شام کے بازار ہیں اور بستیاں اب رہنے دو
شامیوں زہرا کی ہیں۔۔۔
ظالموں تم جانتے ہو کس قدر مقبول ہے
بارگاہِ رب میں یہ سب ہستیاں اب رہنے دو
شامیوں زہرا کی ہیں۔۔۔
آل احمد کا ہیی ہے آخری چشم و چراغ
کھول دو بیمار کی یہ بیڑیاں اب رہنے دو
شامیوں زہرا کی ہیں۔۔۔
اب تو نہ ڈھاؤ ستم ننھی سی جاں پر شامیوں
لے رہی ہے موت کی یہ ہچکیاں اب رہنے دو
شامیوں زہرا کی ہیں۔۔۔
دم نہیں اتنی کہے جو شمر سے مت چھینو در
کہتی ہے مظلومہ کی یہ سسکیاں اب رہنے دو
شامیوں زہرا کی ہیں۔۔۔
لٹ گےء اہل حرم اور جل گےء خیمے سبھی
ہو گیا پامال شہ کا آشیاں اب رہنے دو
شامیوں زہرا کی ہیں۔۔۔
پھٹ نہ جاے دل یتیمی کا ستم کے خوف سے
مت دکھاؤ بچی کو یوں کھڑکیاں اب رہنے دو
شامیوں زہرا کی ہیں۔۔۔
پڑھ کے کہتا ہے یہ عامر اے شناور لوح پر
لکھو نہ مظلوموں کی مجبوریاں اب رہنے دو
شامیوں زہرا کی ہیں۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.