Mere maula ali
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Mir Arif Ali
زخمی ستم کی تیغ سے حق کا ولی ہوا
غمگین آج عرش پہ رب جلی ہوا
دیتے ہیں آسماں سے جبریل یہ صدا
کوفے کے سر زمین پر قتل علی ہوا
کعبہ اداس ہے مصلہ اداس ہے
چہرہ علی کا دیکھ کے اللّٰہ اداس ہے
چہرہ ہے خوں میں ڈوبا مشکل کشا علی کا
اٹھے گا اب جنازہ مشکل کشا علی کا
کوفے کی سر زمین پر دیکھو علی کی غربت
تلوار سے لعیں نے ایسی لگای ضربت
ہو جاے گی یقینن مولا کی اب شہادت
زینب پہ آج گزری اللّٰہ رے قیامت
اٹھتا ہے سر سے سایہ مشکل کشا علی کا
چہرہ ہے خوں میں ڈوبا۔۔۔
اولاد مرتظی پہ مشکل یہ کیسی ٹوٹی
آنکھوں سے خونِ دل ہے بن بن کے آشک جاری
بابا سے ہونے والی کچھ پل میں ہے جدائی
کلثوم روکے نوحہ پڑتی ہے غم کی ماری
ساتھ اب نہیں رہے گا مشکل کشا علی کا
چہرہ ہے خوں میں ڈوبا۔۔۔
بہتا ہے خون سر سے چہرے پہ مرتظی کا
رنگین ہوگیا ہے خون سے علی کا سینہ
غش میں امام ہے اب آنکھوں میں ہے اندھیرا
خیبر شکن نے ہاتھوں سے اپنے سر کو تھاما
سر ہوگیا دو پارہ مشکل کشا علی کا
چہرہ ہے خوں میں ڈوبا۔۔۔
بس کچھ دنوں کا مہمان اللہ کا ولی ہے
روتا ہے وقت ہر دم غمگین ہر گھڑی ہے
زخمی سر مصلہ احمد کا اب وصی ہے
سردار اوصیاء کی اب ختم زندگی ہے
خوں سے ہے تر مصلہ مشکل کشا علی کا
چہرہ ہے خوں میں ڈوبا۔۔۔
روتی ہے بنت حیدر سر کی ردا سنبھالے
بابا کو اپنے مرنے سے کیسے وہ بچالے
عباس رو رہے ہیں سر کو جھکا کے ہاے
حسنین پیٹتے ہیں سر اپنا غم کے مارے
ماتم کریں گے شعیہ مشکل کشا علی کا
چہرہ ہے خوں میں ڈوبا۔۔۔
مولا کو آ رہا ہے بس اک خیال اکثر
بازار شام کا ہے انکی نظر میں منظر
مرے گا کوئی پتھر چھینے گا کوئی چادر
زینب کی دیکھتے ہیں جب بھی ردا کو حیدر
پھٹتا ہے غم سے سینہ مشکل کشا علی کا
چہرہ ہے خوں میں ڈوبا۔۔۔
کوفے میں رو رہا ہے ہر اک یتیمی بچہ
کوفے میں ہے غریبوں کا کون اب سہارا
غم میں علی کے روتا ہے یہ جہان سارا
ماتم بپا ہے عرش خالق پہ مرتظی کا
کرتا ہے سوگ کعبہ مشکل کشا علی کا
چہرہ ہے خوں میں ڈوبا۔۔۔
باقر علی کے غم میں شامل ہے خود خدا بھی
شاہ نجف کے غم میں کربلا بھی
محو بکا لحد میں ہے آج فاطمہ بھی
بھای کے غم میں سر کو پیٹیں گے مصطفیٰ بھی
دیکھیں گے جب وہ چہرہ مشکل کشا علی کا
چہرہ ہے خوں میں ڈوبا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.