Mere humsafar
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Ameer Hasan Aamir
بہ وقت رخصت حیدر جو روی روح بتول
تڑپ کے بولی میرے ہم سفر وصیء رسول
ہوا نہ آپکی طرح کوئی بھی یوں مقتول
یہ جان لیوا مصیبت کیا اسے بھی قبول
بس اب یہ ضبط ستم ختم کیجیےء مولا
ہمیں بھی اپنا زرا وقت دیجیۓ مولا
اے میرے ہم سفر میرے حیدر میں آی ہوں
لینے تمہیں اے ساقیء کوثر میں آی ہوں
اب سنگ چلو کہ ظلم و ستم سہہ چکے بہت
ہم بھی بغیر آپ کے اب رہ چکے بہت
اس واسطے بھی اے میرے شوہر میں آی ہوں
لینے تمہیں اے ساقیء کوثر۔۔۔
کیسا ستم ہے کیسا مصیبت کا ہے سماں
غش میں ہے آپ اور ہے سر سے لہو رواں
مرحم لگانے زخم کے اوپر میں آی ہوں
لینے تمہیں اے ساقیء کوثر۔۔۔
بچوں کا اتنا دھیان رکھا میرے بعد میں
احساس ماں نے ہونے دیا میرے بعد میں
کرنے تمہارا شکریہ دلبر میں آی ہوں
لینے تمہیں اے ساقیء کوثر۔۔۔
گہرے ہیں زخم تیغ عمامہ ہے خون میں
ڈوبا ہوا جو آپ کا چہرہ ہے خون میں
کرنے کو صاف وہ رخ انور میں آی ہوں
لینے تمہیں اے ساقیء کوثر۔۔۔
سب سونپ کے حسن کو میرے ساتھ میں چلو
اب اوڑھلو کفن کو میرے ساتھ میں چلو
فریاد یہ زباں پر لے کر میں آی ہوں
لینے تمہیں اے ساقیء کوثر۔۔۔
گھبراؤ مت کہ شبر و شبیر بھی تو ہیں
عباس بھی ہیں زینب دلگیر بھی تو ہیں
یہ سوچ کر وصیء پیمبر میں آی ہوں
لینے تمہیں اے ساقیء کوثر۔۔۔
فردوس میں بھی ہو کے یہ دکھیا اداس ہے
ہاں آپ کے بغیر یہ زہرا اداس ہے
بہرے سکون اے میرے ہمسر میں آی ہوں
لینے تمہیں اے ساقیء کوثر۔۔۔
جس دم گیء حیات کو دے کے رہای میں
لے کے گیء تھی آپ کے گھر سے وداعی میں
پھر ایک بار آپ کے گھر پر میں آی ہوں
لینے تمہیں اے ساقیء کوثر۔۔۔
اے عامر و کمیل وہ منظر عجیب تھا
گودی میں سر رکھ کے یہ کہتی تھی فاطمہ
بابا کے پاس آشک بہا کر میں آی ہوں
لینے تمہیں اے ساقیء کوثر۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.