Mayyat hassan hussain
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Ghadeer Fatima
میت حسن حسین پدر کی اٹھاتے ہیں
اہلِ مدینہ خاک سروں پر اڑاتے ہیں
اکیسویں کو ہو گےء مولا علی شہید
ہم سب اسی لےء غم حیدر مناتے ہیں
میت حسن حسین۔۔۔
کہتی ہے ایک ایک سے کلثوم کیا کروں
اماں کی طرح چھوڑ کے بابا بھی جاتے ہیں
میت حسن حسین۔۔۔
غم کی سیاہ آندھیاں اٹھتی ہے چار سو
آثار کاینات کے پھر ڈگمگاتے ہیں
میت حسن حسین۔۔۔
افسوس قتل کر دیا حیدر کو سجدے میں
ظالم خدا کے گھر کو بھی مقتل بناتے ہیں
میت حسن حسین۔۔۔
دیکھو عجیب حال ہے ام البنین کا
قابو میں دل نہیں ہے قدم ڈگمگاتے ہیں
میت حسن حسین۔۔۔
عباس بولے ماں سے کہ بابا سے پوچھیےء
یہ تو بتاے کس پہ ہمیں چھوڑے جاتے ہیں
میت حسن حسین۔۔۔
صدمہ ہے جبرییل کو پوچھو نہ اس قدر
آقا پہ اپنے خون کے آنسوں بہاتے ہیں
میت حسن حسین۔۔۔
لللہ کوی پوچھ لے زینب کے دل کا حال
رہ رہ کے زخم سینے پر نشتر چلاتے ہیں
میت حسن حسین۔۔۔
جاتے ہوے جنازے کو دیکھا تو رو پڑی
مرغابیوں میں بین ہے رزاق جاتے ہیں
میت حسن حسین۔۔۔
داماد مصطفیٰ کا ہے کیا مومنوں قصور
کیوں اشقیاء جنازے پہ پتھر چلاتے ہیں
میت حسن حسین۔۔۔
قسمت ہے جن کی اچھی وہی جاتے ہیں نجف
جو دور ہیں وہ اشکوں کی چادر چڑھاتے ہیں
میت حسن حسین۔۔۔
آنسوں بہا کے شاہ پر تسکین ملتی ہے
دنیا کے غم رضا مجھے جب بھی ستاتے ہیں
میت حسن حسین۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.