Maula rote jaate hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Mir Hasan Mir
زینب کا چہرہ دیکھتے ہیں
اور مولا روتے جاتے ہیں
عباس کے آنسوں پوچھتے ہیں
شبیر کو کچھ سمجھاتے ہیں
اور مولا روتے جاتے ہیں
زینب کا چہرہ۔۔۔
سر دیکھ کے زخمی بابا کا
جب بیٹیاں رونے لگتی ہیں
بچوں کو تسلی کی خاطر
زہرا کا درد سناتے ہیں
اور مولا روتے جاتے ہیں
زینب کا چہرہ۔۔۔
زخمی مولا کی آنکھوں میں
زخمی مشکیزہ پھرتا ہے
عباس جری کے ہاتھوں سے
قاتل کو جام پلاتے ہیں
اور مولا روتے جاتے ہیں
زینب کا چہرہ۔۔۔
پھرتا ہے نگاہوں میں منظر
بازاروں کا درباروں کا
کچھ دیر کو گھر کے آنگن میں
زینب کو ساتھ چلاتے ہیں
اور مولا روتے جاتے ہیں
زینب کا چہرہ۔۔۔
اک روز اسی کوفے میں تمہیں
بے پردہ حرم کو لانا ہے
عابد کو لگا کر سینے سے
بازار کا حال سناتے ہیں
اور مولا روتے جاتے ہیں
زینب کا چہرہ۔۔۔
بھائی کے ساتھ میری زینب
جائے گی جہاں جانے دینا
یہ تم کو وصیت ہے میری
عبداللہ سے فرماتے ہیں
اور مولا روتے جاتے ہیں
زینب کا چہرہ۔۔۔
سادات کے رونے کی جو صدا
پردے سے باہر آتی ہے
پہنچان لو ان آوازوں کو
لوگوں سے کہتے جاتے ہیں
اور مولا روتے جاتے ہیں
زینب کا چہرہ۔۔۔
معلوم تھا اک دن شانوں میں
زینب کے رسن بندھ جائے گی
شبر سے کہہ کے قاتل کے
ہاتھوں سے رسن کھلواتے ہیں
اور مولا روتے جاتے ہیں
زینب کا چہرہ۔۔۔
جب نزع کی ہچکی آتی ہے
زینب پہ نظر رک جاتی ہے
اللّٰہ تجھے آباد رکھے
ہونٹوں سے دعا فرماتے ہیں
اور مولا روتے جاتے ہیں
زینب کا چہرہ۔۔۔
پوچھا ہے تکلم زینب نے
حیدر سے یہ آخری سانسوں میں
کیوں بازو دیکھے جاتے ہیں
کیوں سر کو چومے جاتے ہیں
اور مولا روتے جاتے ہیں
زینب کا چہرہ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.