Matami fazaein hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Ali Zia Rizvi
ماتمی فضائیں ہیں آنسوؤں کا طوفاں ہے
دستک اجل سن کر زندگی ہراساں ہے
ہر طرف اداسی ہے ہر نگاہ ویراں ہے
اور مسجد کوفہ فرط غم سے لرزاں ہے
ماتمی فضائیں ہیں
آج گر گیا ہو گا پھر غلاف کعبہ سے
بہہ رہا ہے خون پیہم شاہ کے عمامے سے
زخم فرق حیدر کا اب خدا نگہباں ہے
ماتمی فضائیں ہیں
زخم اتنا کاری ہے چل نہ پاؤ گے مولا
گھر بھی جلد جانا ہے آگئی گلیم آقا
در پہ منتظر زینب مضطر و پریشاں ہے
ماتمی فضائیں ہیں
فکر کربلا میں گم ہے علی سر بستر
غالباں نگاہوں میں ہے کوئی تہہ خنجر
دیکھ کر سوئے عباس چشم شاہ گریاں ہے
ماتمی فضائیں ہیں
اے وفا شکن کوفے بے پدر ہوئی زینب
آج گھر کے آنگن میں ننگے سر ہوئی زینب
کل جو ہونے والا ہے آج سے نمایاں ہے
ماتمی فضائیں ہیں
عترتِ پیمبر پر سازشوں کے گھیرے ہیں
بجھ گیا چراغ آخر ہر طرف اندھیرے ہیں
چند گام پر شاہد کربلا کا میداں ہیں
ماتمی فضائیں ہیں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.