Aao alamdar
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Shaam recited by Ameer Hasan Aamir
بنت علی کے لئے حشر کا ہے سامنا
نرغہء اعدا میں ہے آل نبی بے ردا
آگیا بازار آؤ علمدار
ناقوں پہ محمل نہیں سر پہ بھی چادر نہیں
کون دلاے ردا کوئی برادر نہیں
شانے کٹاے ہوے شیر جری سو گیا
آگیا بازار آؤ علمدار۔۔۔
ہاے کہاں آ گیء فاطمہ کی بیٹیاں
آیینہ بندی کہاں اور کہاں سیدانیاں
ختم بھلا ہو گا کب ظلم کا یہ سلسلہ
آگیا بازار آؤ علمدار۔۔۔
شور قیامت کا ہے شام کے بازار میں
کافروں کی کرسیاں سجتی ہے دربار میں
سر کو اٹھاتے نہیں حضرت زین العباء
آگیا بازار آؤ علمدار۔۔۔
فکر ہے بیمار کو کیسے بتاؤں گا میں
دل پہ گزرتی ہے جو کیسے سناؤں گا میں
چاہنے والا کوئی ایسے میں گر مل گیا
آگیا بازار آؤ علمدار۔۔۔
آل پیمبر ہے وہ قید جو رسی میں ہے
وارث کوثر ہے وہ قید جو رسی میں ہے
اور سکینہ ہے وہ کستا ہے جس کا گلا
آگیا بازار آؤ علمدار۔۔۔
بی بیاں جو قید ہے وارث تطہیر ہے
دختر خیرالوریٰ خواہر شبیر ہے
بین سنے تو کوئی روتی ہے خود فاطمہ
آگیا بازار آؤ علمدار۔۔۔
آنکھوں میں لیلیٰ کی ہے خوں بھری اکبر کی لاش
دشت میں چھوڑ آی ہے بانو بھی اصغر کی لاش
لاڈلوں کی صورتیں ڈھونڈتی ہے مامتا
آگیا بازار آؤ علمدار۔۔۔
نیزوں پہ اکبر بھی ہے اصغر بے شیر بھی
عون و محمد بھی ہے قاسم دلگیر بھی
وہ سر عباس ہے نیزے سے جو گر پڑا
آگیا بازار آؤ علمدار۔۔۔
ضبط کہاں تک کرے بنت علی کا جگر
کب سے یہ سیدانیاں ہے در ساعات پر
اٹھ کے نجف سے زرا دیکھ لو مشکل کشاء
آگیا بازار آؤ علمدار۔۔۔
نیر و عامر یہ دل غم وہ بھلاتا نہیں
صاحبِ غیرت وہاں سر کو اٹھاتا نہیں
آج بھی ہم شام میں پہنچے تو نوحہ پڑھا
آگیا بازار آؤ علمدار۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.