Masjide kufa may
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Ali Yazdan
مسجد کوفہ میں محبوب خدا زخمی ہوا
بعد احمد جو تھا دین کا پیشوا زخمی ہوا
ابنِ ملجم کی سقاوت نے ستم ڈھایا ہے یہ
ہو گیا تر لو مصلہ مرتضیٰ کے خون سے
دہر میں خالق کا جو تھا معجزہ زخمی ہوا
مسجد کوفہ میں۔۔۔
یاد مادر اور بھی شدت سے تڑپانے لگی
غیر حالت ہوگیء زینب بھی غش کھانے لگی
جب سنا مسجد میں بابا بے خطا زخمی ہوا
مسجد کوفہ میں۔۔۔
دیکھ کر منظر یہ تربت میں پیمبر رو پڑے
حالتِ سجدہ میں شمشیر زہر آلود سے
بے خطا بے جرم نفس کبریا زخمی ہوا
مسجد کوفہ میں۔۔۔
ہاتھ پھیلا کر علی کہتے ہیں یہ اے کردگار
تو گنوارا رہیو کہ وقت طاعت پروردگار
تیرے سجدے میں یہ تیرا با وفا زخمی ہوا
مسجد کوفہ میں۔۔۔
آیتوں کے درمیاں کہرام تھا کہرام تھا
خیمہء قرآن میں چاروں طرف ہنگام تھا
وقتِ سجدہ ہاے فخر انبیاء زخمی ہوا
مسجد کوفہ میں۔۔۔
دیکھ کر حیدر کو ابھرا لب پہ زینب کے سخن
اب کسے بابا کہیں گے بولیےء بھیا حسن
ہوگیء بے اماں بابا میرا زخمی ہوا
مسجد کوفہ میں۔۔۔
تھا یہی بچوں کا نوحہ یا نبی فریاد ہے
آیےء بہر مدد یہ ساعتِ امداد ہے
دیکھیےء مسجد میں شاہ دو سرا زخمی ہوا
مسجد کوفہ میں۔۔۔
سیدہ کا آج پہلو اور زخمی ہو گیا
اور حالت ہو گیء ہے قبر میں انکی تباہ
روکے کہتی ہے کہ پھر پہلو میرا زخمی ہوا
مسجد کوفہ میں۔۔۔
چاند تارے رو کے کرتے ہے جگر افگار بین
دایم و یزداں لہو روتے ہیں بحروبر کے نین
کیا قیامت آگیء مشکل کشا زخمی ہوا
مسجد کوفہ میں۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.