Masjide kufa hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Farhan Ali Waris
مسجد کوفہ ہے روزہ دار ہے
فرق سے اونچی لہو کی دھار ہے
آہ داماد پیمبر کے لئے
زہر میں ڈوبی ہوئی تلوار ہے
مسجد کوفہ ہے۔۔۔
کہہ رہا ہے زخمی سر سے بہہ کے خوں
دوسرا سجدہ بہت دشوار ہے
مسجد کوفہ ہے۔۔۔
رات تک آباد تھا حق کا مکاں
صبح کو اجڑی ہوئی سرکار ہے
مسجد کوفہ ہے۔۔۔
فرق پاک مرتظی میں تیغ ہے
یا کلام اللہ میں تلوار ہے
مسجد کوفہ ہے۔۔۔
زخمی سر ہے حیدر کرار ہے
دھیمی دھیمی نبض کی رفتار ہے
مسجد کوفہ ہے۔۔۔
خون میں ہے غرق داماد نبی
سانس لینا بھی بہت دشوار ہے
مسجد کوفہ ہے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.