Masjid e kufa
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Sajid Jafri
مسجد کوفہ سے لوگوں آ رہی ہے یہ صدا
جو نبی کا جانشیں تھا وہ علی مارا گیا
جس کی آمد کے لئے دیوار کعبہ شق ہوئی
حالتِ سجدہ میں اس کا خون مسجد میں بہا
مسجد کوفہ سے لوگوں۔۔۔
سازش اہل سقیفہ کام اپنا کر گیء
آج سجدے میں علی پر چل گیء جفا
مسجد کوفہ سے لوگوں۔۔۔
کوفیوں خوشیاں مناؤ قتل حیدر ہو گیا
خانۂ زہرا میں لیکن آج ہے ماتم بپا
مسجد کوفہ سے لوگوں۔۔۔
کس طرح زینب نے سن لی یہ قیامت کی خبر
حوصلہ بی بی کو کوئی دینے والا بھی نہ تھا
مسجد کوفہ سے لوگوں۔۔۔
انبیاء نوحہ کناں ہے روتے ہیں جن و بشر
جا رہا ہے آج دنیا سے علی شیر خدا
مسجد کوفہ سے لوگوں۔۔۔
مومنوں تم آج مل کر پرسہ دو حسنین کو
اٹھ گیا ہے ان کے سر سے آج سایہ باپ کا
مسجد کوفہ سے لوگوں۔۔۔
جعفری مشکل کشا کے قتل کا نوحہ ہے یہ
جو مصلے پر اسی کے خون سے لکھا گیا
مسجد کوفہ سے لوگوں۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.