La fata illah ali
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Sachay Bhai
شاہِ مرداں شیرِ یزداں قوتِ پروردگار
لا فتاح اِللہ علِی اللہ سیف اللہ ذوالفقار
اس طرح چلتی تھی رَن میں تیغِ شیرِ کِردگار
ہر طرف سے اشقیائ میں الاماں کی تھی پُکار
کر چُکا جب ڈھیر مرحب کو شاہِ دُلدُل سوار
آ رہی تھی یہ صدا دیوار و در سے بار بار
شاہِ مرداں شیرِ یزداں۔۔۔
لافتاح اِللہ علی۔۔۔
جس طرح کوئی رسولِ پاک سے بڑھ کر نہیں
جس طرح کوئی رسول اللہ کا ہمسر نہیں
ایک ہے دُنیا میں حیدر دوسرا حیدر نہیں
مِثلِ حیدر یہ کسی کی تیغ میں جوہر نہیں
ایک طرف ساری عبادت ایک طرف حیدر کا وار
لافتاح اِللہ علی۔۔۔
جُز علی کا کون حق کے واسطے سینہ سِپر
کون اُٹھتا تھا رسول اللہ کی آواز پر
کس نے قُرباں کر دیا راہِ خُدا میں اپنا گھر
اس حقیقت سے بھلا ہم کس طرح پھیریں نظر
ہے اسی آواز پر تکبیر کا دارومدار
لافتاح اِللہ علی۔۔۔
یاد کر لو دور کیوں جاتے ہو کل کی بات ہے
جنگ کے میدان میں کام آیا وہ کس کی ذات ہے
مہوِ حیرت مُتقل لشکر پہ کائنات ہے
حق و نُصرت آج بھی نامِ علی کے ساتھ ہے
گونجتا ہے حیدری نعروں سے دشتِ کار زار
لافتاح اِللہ علی۔۔۔
کام آیا پھر وہی جب وقت آیا امتحان
نام سے جس کے لرزتے ہیں زمین و آسمان
لاکھ جلتا ہو علی کے کارناموں سے جہاں
سب سے افضل آج ہے دنیا میں حیدر کا نِشان
آج بھی سجتی ہے سینوں پہ یہی اِک یادگار
لافتاح اِللہ علی۔۔۔
کہتے تھے مُحمد مادرِ غم خوار سے
اس طرح رَن میں لڑیں گے لشکرِ کُفار سے
سب ہمیں تشبیہہ دیں گے جعفرِ طیار سے
بچ کے جا پائے گا کوئی کیا ہمارے وار سے
کھینچ دیں گے تیغ سے ہم بڑھ کہ نقش و نگار
لافتاح اِللہ علی۔۔۔
کیا کوئی روکے گا ہم کو ماتمِ شبیر سے
باندھ دے کوئی ہمیں گر آہنی زنجیر سے
مستقل ہو جائے گردن بھی اگر شمشیر سے
کیوں نہ ہو محشر عقیدت شاہِ خیبر گیر سے
یا علی کہہ دیں گے جب رُک جائے گی خنجر کی دھار
لافتاح اِللہ علی۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.