Kufa udaas hogaya
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Ali Haider
کوفہ اداس ہو گیا مولا خاموش ہے
سرخی رخ فلک پہ ہے کعبہ خاموش ہے
معراج کی حیات کا لہجہ خاموش ہے
انیسویں کی صبح کا تارہ خاموش ہے
محراب اشک بار ہے اجرا خاموش ہے
کوفہ اداس ہو گیا۔۔۔
تنظیم کاینات کی صورت بگڑ گیء
بے آسرا حیات کی بستی اجڑ گیء
چہرے اداس ہو گےء رونق بچھڑ گیء
بے چین زندگی کا مسیحا خاموش ہے
کوفہ اداس ہو گیا۔۔۔
مولا نے جو کہا تھا حقیقت بیاں ہوی
اہلِ حرم پہ صبح قیامت عیاں ہوی
زینب سے کربلا کی مثبت عیاں ہوی
دیکھا بہن نے بھای کا چہرہ خاموش ہے
کوفہ اداس ہو گیا۔۔۔
بے چین ہے غلام آقا نہیں رہے
روتے ہیں سب یتیم کے مولا نہیں رہے
حسنین بے قرار ہیں بابا نہیں رہے
روح رسول فاطمہ زہرا خاموش ہے
کوفہ اداس ہو گیا۔۔۔
زخمی جبیں فرید جو دیکھی حسین نے
زینب سے اک نگاہ اٹھای حسین نے
کی اختیار پھر جو خاموشی حسین نے
کیا جانے کیا خیال میں آیا خاموش ہے
کوفہ اداس ہو گیا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.