Aale rasool par
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Shaam recited by Shadman Raza
کوفے کی شہزادیاں شام کے بازار میں
زینب و کلثوم ہے مجمعء مہکار میں
جس طرح آل نبی بے ردا ہو کر گیء
اس طرح کوئی نہ ہو بے ردا دربار میں
ہر جانب ہے خاص و عام
زینب اور بازار شام
بے مقنہ بے چادر ہاے
فاطمہ زہرا کے گل بار
نوحہ تھا عابد کے لب پر
ہاے ہاے زینب ہاے ہاے شام
آل رسول پر یہ کیسا مقام آیا
چادر نہیں ہے سر پر بازارِ شام آیا
آل رسول پر یہ۔۔۔
ہاے ہاے زینب۔۔۔
غیرت سے سر جھکائے سیدانیوں کو لے کر
طوقِ گراں میں جکڑا چوتھا امام آیا
چادر نہیں ہے سر پر بازارِ شام آیا
آل رسول پر یہ۔۔۔
ہاے ہاے زینب۔۔۔
سب بی بیوں کے پیچھے غیرت سے چھپ رہی تھی
دربار شام میں جب زینب کا نام آیا
چادر نہیں ہے سر پر بازارِ شام آیا
آل رسول پر یہ۔۔۔
ہاے ہاے زینب۔۔۔
ماں بہنیں سر کھلے ہیں اور سر جھکائے عابد
اک امتحان دینے بازار شام آیا
چادر نہیں ہے سر پر بازارِ شام آیا
آل رسول پر یہ۔۔۔
ہاے ہاے زینب۔۔۔
بازار اشقیاء میں اشک عزا بہاتا
دروں پہ درے کھاتا میرا امام آیا
چادر نہیں ہے سر پر بازارِ شام آیا
آل رسول پر یہ۔۔۔
ہاے ہاے زینب۔۔۔
یاد آی وہ سکینہ جو قید ہے مسلسل
جب سامنے ہمارے زندان شام آیا
چادر نہیں ہے سر پر بازارِ شام آیا
آل رسول پر یہ۔۔۔
ہاے ہاے زینب۔۔۔
قیصر کا نوحہ کہنا اور شادماں کا پڑھنا
بخشش کے ساعتوں میں دونوں کے کام آیا
چادر نہیں ہے سر پر بازارِ شام آیا
آل رسول پر یہ۔۔۔
ہاے ہاے زینب۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.