Khuda ka chehra
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Sajid Jafri
خدا کے گھر میں سر مصلہ
خدا کا چہرہ لہو لہو ہے
لعیں کی ضربت سے آج دیکھو
حسن کا بابا لہو لہو ہے
اٹھایا بیٹوں نے زخمی بابا
عمامہ شبر نے پھر بندھایا
کیا علی نے خدا کو سجدہ
علی کا سجدہ لہو لہو ہے
خدا کے گھر میں۔۔۔
پکارے غازی تڑپ تڑپ کے
ستم یہ بابا ہوا ہے کیسے
یہ ظلم ڈھایا ہے کس لعیں نے
کہ گھر خدا کا لہو لہو ہے
خدا کے گھر میں۔۔۔
رسول مرقد میں رو رہے ہیں
ہے آج یثرب پہ سوگ جاری
لحد میں روتی ہے خون زہرا
بقیہ سارا لہو لہو ہے
خدا کے گھر میں۔۔۔
یتیمی زہرا کی بیٹیوں پہ
لو آج کوفے میں آ گیء ہے
ہے چاک حسنین کا گریباں
غلافِ کعبہ لہو لہو ہے
خدا کے گھر میں۔۔۔
ہے عید کیسی یہ ہم پہ آی
تڑپ کے بولی علی کی جای
مناتے خوشیاں ہیں اہلِ کوفہ
شہید کوفہ لہو لہو ہے
خدا کے گھر میں۔۔۔
ہے لب پہ بچوں کے آہ و زاری
خبر نہ مولا نے لی ہماری
یتیم کوفے کے رو رہے ہیں
سہارا ان کا لہو لہو ہے
خدا کے گھر میں۔۔۔
جواد ہر لفظ ہے گواہی
اداسی تحریر پر ہے چھای
قلم بھی رویا ہے خوں کے آنسوں
علی کا نوحہ لہو لہو ہے
خدا کے گھر میں۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.