Khoone hyder
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Mesum Abbas
بہتا ہے خونِ حیدر کوفے میں کربلا میں
زہرا کا گھر لٹا ہے ہاے راہ خدا میں
اک فجر پر ہے سجدہ اک سجدہ عصر پر ہے
اک سمت پر ہے بیٹا اک سمت پہ پدر ہے
کیا فرق ہے بتاؤ دونوں پہ اس جفا میں
کوفے میں کربلا میں
بہتا ہے خونِ حیدر۔۔۔
کوفے میں مرتظی کی بیٹی پہ ہے یتیمی
شبیر کی یتیمہ کربوبلا میں اجڑی
ہے زینب و سکینہ اک درد کی فضا میں
کوفے میں کربلا میں
بہتا ہے خونِ حیدر۔۔۔
کلثوم اور زینب پڑتی رہی ہے نوحہ
بابا کو زخمی دیکھا بھای کو زخمی دیکھا
منظر ہے ایک جیسا اس دہر بے وفا میں
کوفے میں کربلا میں
بہتا ہے خونِ حیدر۔۔۔
معلوم تھا علی کو سجدہ نہ ہو گا پورا
سرور کو بھی پتہ ہے اب آخری ہے سجدہ
سر کو جھکایا پھر بھی تعظیم کبریا میں
کوفے میں کربلا میں
بہتا ہے خونِ حیدر۔۔۔
قاسم کے ہو وہ ٹکڑے یا ہو گلوے اصغر
اکبر کا ہو وہ سینہ یا بازوے دلاور
عمراں کا خوں بہا ہے بغض مرتضیٰ میں
کوفے میں کربلا میں
بہتا ہے خونِ حیدر۔۔۔
سلمان اور میثم تاریخ ہے بتاتی
گزری ہے زندگی بس اولاد سیدہ کی
ماتم میں مرتظی کے شبیر کی عزا میں
کوفے میں کربلا میں
بہتا ہے خونِ حیدر۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.