Jo tha batool ka
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Ali Yazdan
جو تھا بتول کا وہ عزادار اٹھ گیا
بیواؤں کا یتیموں کا غمخوار اٹھ گیا
آفت نہ آے کوئی بھرے گھر کی خیر ہو
ماں کی دعا ہے آل پیمبر کی خیر ہو
اب قافلے کا قافلہ سالار اٹھ گیا
جو تھا بتول کا وہ۔۔۔
سادات پہ عجب ہے مصایب کا سلسلہ
کوفے کی سر زمین پہ یہ کیا غضب ہوا
مظلومیت کا آج طرفدار اٹھ گیا
جو تھا بتول کا وہ۔۔۔
حیدر کے خوں سے ہو گیا تر خانۂ خدا
سر پیٹتے ہیں دیتے ہیں جبریل یہ صدا
مشکل کشاے احمد مختار اٹھ گیا
جو تھا بتول کا وہ۔۔۔
بھوکوں کو کون کھانا کھلاے گا شب ڈھلے
اب کون غم غریبوں کا بانٹے گا شب ڈھلے
بے وارثوں تمہارا مددگار اٹھ گیا
جو تھا بتول کا وہ۔۔۔
روتے ہیں غم میں حیدر صفدر کے خاص و عام
بے آس رو کے لب پہ ابھرتا ہے یہ کلام
ہم لٹ گےء ہمارا نگہدار اٹھ گیا
جو تھا بتول کا وہ۔۔۔
روضے پہ مصطفیٰ کے ہے اک حشر کا سماں
زہرا پکارتی ہے لحد میں کہ الاماں
اولاد مصطفیٰ کا مددگار اٹھ گیا
جو تھا بتول کا وہ۔۔۔
اماں کے بعد باپ کا سایہ نہیں رہا
کہتی ہے سر کو پیٹ کے یہ بنت مصطفیٰ
ہاے ہاے سروں سے سایۂ دیوار اٹھ گیا
جو تھا بتول کا وہ۔۔۔
جز اشک غم بہانے کی دایم نہیں سبیل
یزداں یہ کہہ رہے ہیں سر عرش جبرییل
ماتم کرو کہ حیدر کرّار اٹھ گیا
جو تھا بتول کا وہ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.