Janaza hydere karrar
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Mukhtar Hussain Fatehpuri
غل پڑ گیا کہ سید ابرار مر گےء
ماتم کرو کہ حیدر کرار مر گےء
گھر سے اٹھتا ہے جنازہ حیدر کرار کا
روتے ہیں سن کے نوحہ زینب غم خوار کا
باپ بھی اب جا رہا ہے ماں کا سایہ بھی نہیں
ہاے تنہائی کا عالم شاہ کے گھر بار کا
گھر سے اٹھتا ہے۔۔۔
زینب و کلثوم کیسے دیکھے گی بابا کا حال
سر دو پارہ ہو چکا ہے زخم ہے تلوار کا
گھر سے اٹھتا ہے۔۔۔
کہتے ہیں عباس رو کر اے میرے بھیا حسین
یہ سفر ہے آخری خالق کے روزے دار کا
گھر سے اٹھتا ہے۔۔۔
رو دیےء گھر کی طرف آتے ہوے زخمی علی
جس گھڑی دیکھا تھا منظر کوفے کے بازار کا
گھر سے اٹھتا ہے۔۔۔
یہ حسن بولے سنبھا لو بی بیوں کو اے حسین
دیکھا جاے گا نہ منظر آخری دیدار کا
گھر سے اٹھتا ہے۔۔۔
حضرتِ عبّاس کی چھوٹی بہن بے حال ہے
اب یتیمہ ہے لقب اس کمسن و ناچار کا
گھر سے اٹھتا ہے۔۔۔
زینب دلگیر کی چادر کو حیدر چوم کر
دیر تک دیکھا کےء چہرہ علمبردار کا
گھر سے اٹھتا ہے۔۔۔
رو دیےء بے ساختہ بیٹی کو لپٹا کر علی
یاد اس دم آ گیا منظر بھرے دربار کا
گھر سے اٹھتا ہے۔۔۔
دفن ماجد کر رہے تھے مرتظی کو جب حسن
ہاتھ ابھرا قبر سے تب احمد مختار کا
گھر سے اٹھتا ہے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.