Hydere karar tanha
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Kazmi Brothers
علی کی آنکھ میں آنسو تھے اور ہونٹوں پے یہ نوحہ
جو دِل کا حال ہے میرے کبھی امت نہ سمجھے گی
علی کہتے تھے میں تلوار سے مارا نہ جائوں گا
مگر زہرا یہ تنہائ تو میری جان لے گی
سُنو زہرا مدینے میں تیرا غمخوار تنہا ہے
تمہارے بعد زہرا حیدرِ کرار تنہا ہے
یہ کیسا وقت ہے کہ وقت کا سردار تنہا ہے
تمہارے بعد زہرا حیدرِ کرار تنہا ہے
مدینے والے مجھ کو دیکھ کر منہ پھیر لیتے ہیں
وہ ممبر سے نبی کے اب میری توہین کرتے ہیں
فدک چھینا تھا جیسے اُس طرح ممبر بھی چھینا ہے
یہ کیسا وقت ہے کہ۔۔۔
تمہارے بعد زہرا۔۔۔
رسن جب ڈال کے گردن میں میری مجھ کو کھینچا تھا
محمد کی قسم مجھ کو نظر بازار آیا تھا
نہ جانے کیوں نگاہوں میں میری زینب کا چہرہ ہے
یہ کیسا وقت ہے کہ۔۔۔
تمہارے بعد زہرا۔۔۔
یہ پہلی بار تھا زہرا جو میرا ہاتھ کانپا تھا
بہت مشکل سے میں نے تم سے دروازہ ہٹایا تھا
وہ منظر یاد آئے تو میرا دِل خون روتا ہے
یہ کیسا وقت ہے کہ۔۔۔
تمہارے بعد زہرا۔۔۔
تمہارے لاڈلے بچوں کا ایسے دھیان رکھتا ہوں
میں اپنے دِل کے سارے زخم بھی ان سے چھپا تا ہوں
در و دیوار نے گھر کے علی کا حال دیکھا ہے
یہ کیسا وقت ہے کہ۔۔۔
تمہارے بعد زہرا۔۔۔
تمہیں روتا ہوں میں زہرا میری حالت پے تم رولو
میں آ جائوں تمہارے پاس یہ رب سے دُعا مانگو
تیرا پہلو شکستہ تھا علی کا دِل شکستہ ہے
یہ کیسا وقت ہے کہ۔۔۔
تمہارے بعد زہرا۔۔۔
اذآنِ فجر نوحہ بن گئی ہے آج کوفے میں
کیا ہے وار روزہ دار پے ظالم نے سجدے میں
لہو اتنا بہا سر سے عمامہ خوں میں ڈوبا ہے
یہ کیسا وقت ہے کہ۔۔۔
تمہارے بعد زہرا۔۔۔
میں زخمی ہوں مگر تکلیف مجھ کو یہ نہیں بی بی
مجھے تو فکر کھائے جا رہی ہے اپنے بچوں کی
تمہی بتلائو میرے بعد کون انکا سہارا ہے
یہ کیسا وقت ہے کہ۔۔۔
تمہارے بعد زہرا۔۔۔
علی کے غم سمجھ سکتا نہیں ازلان کوئ بھی
جو تنہائی تھی مولا کی بیاں ہو ہی نہیں سکتی
علی مولا کی تنہائی کو بس زہرا نے سمجھا ہے
یہ کیسا وقت ہے کہ۔۔۔
تمہارے بعد زہرا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.