Hyder ki wasiyat
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Muslim Jafri
حیدر کی وصیّت ہے یہ سارے زمانے کو
زینب کو نہیں آے کوئی بھی رلانے کو
تاکید ہے ہر گز یہ کوئی نہ ستم ڈھاے
شبر کا جنازہ جب مدفن کے لئے جاے
میت پہ نہیں آنا تم تیر چلانے کو
حیدر کی وصیّت ہے۔۔۔
قاتل کو حسن بیٹا تم جام پلا دینا
تم ثاقیء کوثر کے بیٹے ہو بتا دینا
حیدر کی کریمی کا احساس دلانے کو
حیدر کی وصیّت ہے۔۔۔
عباس کو مولا نے نزدیک بلایا تھا
شانوں پہ دیےء بوسے سینے سے لگایا تھا
شبیر کے لشکر کا سالار بنانے کو
حیدر کی وصیّت ہے۔۔۔
زینب سے کہا بیٹی شبیر نہ پیاسا ہو
ماں جیسے پلاتی تھی پانی اسے راتوں کو
زہرا کی طرح رہنا تم پیاس بجھانے کو
حیدر کی وصیّت ہے۔۔۔
شبیر سے بولے یہ عابد کو بتا دینا
جب شام ہو برپا تو زینب نہ رہے تنہا
بازار کے منظر میں صدمات اٹھانے کو
حیدر کی وصیّت ہے۔۔۔
فضہ کے لئے کی ہے مولا نے یہ وصیت
دربار یزیدی میں جب ضد پہ ہوگی عصمت
تم ڈھال وہاں ہونا تطہیر بچانے کو
حیدر کی وصیّت ہے۔۔۔
تسکین کی خاطر یہ شبیر سے فرمایا
تم شاد رہو بیٹا اور شاد اسے رکھنا
بیٹی جو خدا دے گا سینے پہ سلانے کو
حیدر کی وصیّت ہے۔۔۔
آخر میں کیا یاسر مولا نے ادا کلمہ
مسلم میری بیٹی کی خاطر ہے میرا لہجہ
راہوں میں بنا چادر خطبات سنانے کو
حیدر کی وصیّت ہے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.