Hyder ka janaza
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Irfan Hussain
کوفے میں ہر ایک سمت عجب شور بپا ہے
سجدے میں نمازی پہ بپا ظلم ہوا ہے
اس ظلم کی شدت سے جہاں کانپ رہا ہے
سب روتے ہیں مغموم زمانے کی صدا ہے
حیدر کا جنازہ ہے یہ حیدر کا جنازہ
حسنین کے کاندھوں پہ ہے حیدر کا جنازہ
اے مومنوں سرور کی یتیمی کا ہے یہ وقت
کلثوم کی شبر کی یتیمی کا ہے یہ وقت
اب اٹھنے کو تیار ہے رہبر کا جنازہ
حیدر کا جنازہ۔۔۔
زینب کی بھی آنکھوں میں نظر آتے ہیں آنسوں
عباس جو روتے ہیں عجب حشر ہے ہر سوں
اے شیعوں ہے یہ دیں کے مقدر کا جنازہ
حیدر کا جنازہ۔۔۔
رونے کی صدایں ہیں عجب آہ و فغاں ہے
جبریل کے ہونٹوں پہ مسلسل یہ بیاں ہے
کوفے میں اٹھا فاتح خیبر کا جنازہ
حیدر کا جنازہ۔۔۔
حسنین سے اک یہ بھی وصیت تھی علی کی
لے جانا اجالے میں نہ میت کو ہماری
بیٹوں ہے پیمبر کے دلاور کا جنازہ
حیدر کا جنازہ۔۔۔
وہ بی بی کہ بی بی کی توڑی گیء پھنسلی
مظلومہ وہی بی بی پیمبر کی تھی بیٹی
ہے یہ اس غم کھای کہ شوہر کا جنازہ
حیدر کا جنازہ۔۔۔
اے مومنوں روؤ کہ علی ہوگےء رخصت
ہے خانۂ زہرا میں بپا ایک قیامت
اٹھتا ہے زمانے کے بہادر کا جنازہ
حیدر کا جنازہ۔۔۔
کس طرح بھلا ان کی مصیبت لکھے کوئی
رونے کے لئے مومنوں جملہ ہے یہ کافی
حیدر کا جنازہ ہے یہ حیدر کا جنازہ
حیدر کا جنازہ۔۔۔
اس واسطے غازی نے کی سرور سے وصیت
مولا نہیں لے جانا میری خیموں میں میت
اٹھتا نہیں بھائی سے برادر کا جنازہ
حیدر کا جنازہ۔۔۔
حیدر کے جنازے کو بھی سرور نے اٹھایا
عرفان شرر پھٹتا ہے یہ سن کے کلیجہ
میدان سے اٹھتا نہیں سرور کا جنازہ
حیدر کا جنازہ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.