Hyder ka janaza
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Sajjad & Mesum Zaidi
وصیِ مصطفیؐ کا کُل کے مولا کا جنازہ ہے
عمامہ جس کا خوں میں بھر گیا اُس کا جنازہ ہے
یہ حیدر کا جنازہ ہے
جنازے سے لپٹ کر بیٹیاں بے حال ہوتی ہیں
تڑپ کر زینب و کلثوم کا رونا بتاتا ہے
یہ حیدر کا جنازہ ہے
وصیِ مصطفیؐ کا۔۔۔
قیامت ڈھا رہی ہے آج تک انیسویں رمضاں
جو اب ہر سال ہی اکیسویں رمضاں کو اٹھتا ہے
یہ حیدر کا جنازہ ہے
وصیِ مصطفیؐ کا۔۔۔
اٹھاتے ہیں نہ جانے کس طرح بابا کی میت کو
غموں کی راہ پر یہ سرور و شبر کا نوحہ ہے
یہ حیدر کا جنازہ ہے
وصیِ مصطفیؐ کا۔۔۔
علی کا خونِ ناحق کہہ رہا ہے داستاں غم کی
جو برپا ہے زمانے بھر میں وہ ماتم یہ کہتا ہے
یہ حیدر کا جنازہ ہے
وصیِ مصطفیؐ کا۔۔۔
یہی غُل ہے یتیموں کا سہارا اُٹھ گیا ہائے
یہ ڈوبا غم میں ہر مجبور کا بیکس کا چہرہ ہے
یہ حیدر کا جنازہ ہے
وصیِ مصطفیؐ کا۔۔۔
جلوسوں میں اٹھاتے ہیں جو ہم تابوت حیدرؑ کا
ہماری آنکھ سے پھر اشکِ غم یہ کہہ کے بہتا ہے
یہ حیدر کا جنازہ ہے
وصیِ مصطفیؐ کا۔۔۔
ہے تربت فاطمہ زہرا کی ہائے سوگ میں ڈوبی
زمیں پر عرش پر نوحہ یہ سارے انبیا کا ہے
یہ حیدر کا جنازہ ہے
وصیِ مصطفیؐ کا۔۔۔
کسے معلوم ہے کیا دکھ ملا ہے سوگواروں کو
کسی کو کیا خبر کس دل سے یہ اظہار لکھتا ہے
یہ حیدر کا جنازہ ہے
وصیِ مصطفیؐ کا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.