Hyder hyder
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Safdar Abbas
درد میں ڈوبی فضا ہے سارا عالم سوگوار
ہر طرف سے نالہ و شیون کی آتی ہے پکار
تیرا ماتم میرے مولا کرے دنیا ہاے
ہر لب پر تیرا نوحہ رہے مولا ہاے
حیدر حیدر حیدر حیدر
انیسویں رمضاں کی کسی سحر آ گیء
داغ یتیمی زینب و کلثوم کی لای
جبریل کی فریاد سن کے روی مانجای
فضہ مصلہ چھوڑ کے ایک بار چلای
سر مسجد بین کرتے ہیں روزہ دار
ہے اپنے خون میں غلطاں سید سردار
حیدر حیدر حیدر حیدر۔۔۔
جب مسجد کوفہ سے گھر آپ کو لاے
سب بیٹیاں سر پیٹ کے کہنے لگی ہاے
کس شان سے بابا گےء کس حال میں آے
ہم لوگ ابھی تک ماں کا صدمہ بھول نہ پاے
نہیں بابا ضبط کا یارا ہوی جو بیدار
سارا کوفہ رو رو کر کر یہ فریاد
حیدر حیدر حیدر حیدر۔۔۔
جراہ نے جب زخم کو دیکھا تو یہ بولا
ٹکڑے جبین مولا کی ہے اور زخم ہے گہرہ
خون بہہ چکا ہے اس قدر کے زرد ہے چہرہ
کچھ روز کا مہمان ہے اب خلق کا مولا
اے لوگوں فرش بچھاؤ اب ماتم کا
کرو مل کے آہ و زاری کہو الوداع
حیدر حیدر حیدر حیدر۔۔۔
سارے نمازی رو دیےء اس بات کو سن کر
مل کے گلے رونے لگے شبیر سے شبر
وا حسرتہ کے بین تھے سادات کے لب پر
کلثوم غش کھانے لگی اور زینب مضطر
سبھی کرتے تھے واویلا پیرو جواں
کرتے تھے اہلِ کوفہ بس یہ فغاں
حیدر حیدر حیدر حیدر۔۔۔
گھر سے چلے تابوت کو لے کر پسر جس دم
تھا خانۂ زہرا میں ایک کہرام کا عالم
کرتے تھے سب ہی سینہ و سر پیٹ کے ماتم
زینب پکاری جی نہیں پاینگے بابا ہم
چلے سب ہی خاک اڑاتے تیرے حبدار
تیرے غم میں نوحہ پڑھتے ہیں ماتم دار
حیدر حیدر حیدر حیدر۔۔۔
صفدر بڑا دشوار ہے تحریر میں لانا
الفاظ میں سادات کے احوال بتلانا
ہے آنسوؤں سے ضبط کا لبریز پیمانہ
اک معجزہ ہے لفظ کا نوحے میں ڈھل جانا
کہے یہ قرطاس اور خامہ حیدر مولا
تیرے غم عاشور جیسا حیدر مولا
حیدر حیدر حیدر حیدر۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.