Hyder e karrar
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Nadeem Sarwar
یا علی مولا علی علی علی علی
علی علی مولا علی یا علی
جان چمن تو شیریں سخن تو
رب کا دہن تو شاہ زمن تو
علی علی مولا علی یا علی
اس کی دنیا غلام ہوتی ہے
جو علی کا غلام ہوتا ہے
رنگ حیدر کا جس پہ چڑھ جاے
اس کا مر کر بھی نام ہوتا ہے
علی علی مولا علی علی مولانا علی
مولا مولا مولا علین ولی اللّٰہ
سرکار علمدار دو عالم کا مددگار
علی حیدر کرار
پیروں میں پیر زبردست ہے سرکار
علی حیدر کرار
شاہوں سے بھی اعلیٰ ہے تیرے در کے گدا گر
کرتے ہیں غلامی تیری دنیا کے سکندر
اعلیٰ ہے امیروں سے فقیروں کے مقدر
جنت کے ہیں تاجر تیری دہلیز کے نوکر
نعرۂ حیدری مولا
نعرۂ خیبری مولا
نعرۂ صفدری مولا
نعرۂ قمبری مولا
میثم نے لگایا ہے یہی نعرہ سر دار
سرکار علمدار دو عالم کا مددگار
علی حیدر کرار
پیروں میں پیر زبردست ہے سرکار
علی حیدر کرار
مولا مولا مولا علین ولی اللّٰہ
اللّٰہ کا انمول جو شہکار بنا ہے
اسلام کا اعلیٰ جو علمدار بنا ہے
مشکل میں جو نبیوں کا مددگار بنا ہے
وہ سارے اماموں کا جو سردار بنا ہے
کل ایمان ہے مولا
دین کی شان ہے مولا
شاہ مردان ہے مولا
شیر یزدان ہے مولا
کہتے ہیں نبی اپنا جسے وارث دستار
علی حیدر کرار
سرکار علمدار دو عالم کا مددگار
علی حیدر کرار
پیروں میں پیر زبردست ہے سرکار
علی حیدر کرار
مولا مولا مولا علین ولی اللّٰہ
سادات کی پر ازم قیادت میں علی ہے
شبیر کے انداز عبادت میں علی ہے
سجاد کی زینب کی خطابت میں علی ہے
عباس کے پرچم کی جلالت میں علی ہے
علی اصغر میں بھی مولا
علی اکبر میں بھی مولا
آل اطہر میں بھی مولا
ہاں بہتر میں بھی مولا
ہے پاک گھرانہ تیرا اسلام کا معمار
علی حیدر کرار
سرکار علمدار دو عالم کا مددگار
علی حیدر کرار
پیروں میں پیر زبردست ہے سرکار
علی حیدر کرار
مولا مولا مولا علین ولی اللّٰہ
سرکار یہ سب آپ کی زوجہ کی دعا ہے
گھر گھر میں جو یہ ماتم سادات بپا ہے
ہر دل تیرے بچوں کا عزا خانہ بنا ہے
آنکھیں ہیں نجف دل میں بسی کربوبلا ہے
ہم عزادار ہیں مولا
ہم وفادار ہیں مولا
تیرے غمخوار ہیں مولا
آپ سرکار ہیں مولا
سرکار بنا لیجیۓ اپنا ہمیں زوار
علی حیدر کرار
سرکار علمدار دو عالم کا مددگار
علی حیدر کرار
شاہ مرداں شیر یزداں
قوت پروردگار
لافتی الا علی لا سیف الا ذوالفقار
بے علین بے علین بے علین بے علی
میری ہر فکر میں ہر سوچ میں رہتا ہے علی
نور بن کر میری آنکھوں میں چمکتا ہے علی
عشق بن کر میری سانسوں میں سمایا ہے علی
مثل قرآن میرے دل میں دھڑکتا ہے علی
ابر رحمت کی طرح مجھ پہ برستا ہے علی
شاہ مرداں شیر یزداں
قوت پروردگار
لافتی الا علی لا سیف الا ذوالفقار
علی علی علی علی علی علی علی
علی علی علی علی علی علی
فاتح خیبر علی علی علی
نفس پیمبر علی علی علی
ثاقی کوثر علی علی علی
نبیوں کا یاور علی علی علی
ولیوں کا رہبر علی علی علی
گوہر ممبر علی علی علی
شیر دلاور علی علی علی
میرا قول و مقدر علی علی علی
صحیفہء فلک حیدر حیدر
وظیفہء ملک حیدر حیدر
ہے عرش علا تلک حیدر حیدر
شہنشاہِ نجف حیدر حیدر
نقطۂ با شرف حیدر حیدر
صدا ہے ہر طرف حیدر حیدر
مولا مولا علی علی علی
مولا مولا علی علی علی
مولا مولا علی علی علی
علی علی علی علی علی علی علی علی علی علی علی علی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.