Hyder e karrar
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Mir Arif Ali
کیا قہر ہے ماری گیء سر پر تیرے تلوار
علی حیدر کرّار علی حیدر کرّار
اسداللہ علی عین اللّٰہ علی
وجہہ اللہ علی ولی اللہ علی
سید و سردار حیدر کرّار
نور کا مینار حیدر کرّار
دیں کا مددگار حیدر کرّار
مونس و غم خوار حیدر کرّار
غیض کردگار حیدر کرّار
صاحبِ ذولفقار حیدر کرّار
حیدر کرّار عل حیدر کرّار
افلاک پہ جبریل امیں پڑتے ہیں نوحہ
مسجد میں قتل ہوگیا داماد مصطفیٰ
ظالم نے پاس مسجد و محراب نہ رکھا
عرش برین کو ظلم سے اپنے ہلا دیا
رنگین خون سر سے ہوی ریش خوش گوا
عل حیدر کرّار عل حیدر کرّار
حیدر کو زخمی دیکھ کے بیکل ہیں مصطفیٰ
پہلو شکستہ روتی ہیں مخدومہ سیدہ
محرون ہیں حسین تو مغموم مجتبیٰ
فرقت کا داغ ڈرتے ہیں سردار اوصیاء
اولاد رو رہی ہے شہ دیں کی زار زار
عل حیدر کرّار عل حیدر کرّار
بے دین بد نصیب و نصب دشمن خدا
تو نے ستون نور ہدایت گرا دیا
تو نے امام جن و بشر قتل کر دیا
تو نے دل رسول معظم دکھا دیا
خلد بریں میں مرسل آعظم ہے اشک بار
عل حیدر کرّار عل حیدر کرّار
ہوتی ہے اہلبیت نبوت پہ سختیاں
بھرتی ہے آہیں فاتح خیبر کی بیٹیاں
سر پیٹتی ہے مادر عباس نیم جاں
لٹتا ہے راج عالم غربت میں الامان
ٹکڑے ہے دل وفور الم سے جگر فگار
عل حیدر کرّار عل حیدر کرّار
فرماتے تھے یہ سید سردار و رسالت
بارہ ہے میری نسل سے مینار ہدایت
لکھی ہے میرے پیاروں کے قسمت میں یہ آفت
تلوار سے یہ زہر ہلاہل سے شہادت
ہے تیری شہادت میں جمع زہر و تلوار
عل حیدر کرّار عل حیدر کرّار
کاری تھی بہت زہر بجھی تیغ کی ضربت
دو نیم ہوا فرق اسد قاسم جنت
خوں بہنے لگا زخم سے پرنال کی صورت
مظلوم تڑپتے تھے بصد کرب و اذیت
برہم تھی فضا کوفے کی اے سید ابرار
عل حیدر کرّار عل حیدر کرّار
لو سید لولاک کی مسند ہوی خالی
لو جعفر طیار کا مارا گیا بھای
سر پیٹتے ہیں حیدر صفدر کے فدائی
خلد بریں کو جاتی ہے حیدر کی سواری
ہے چاہنے والے شہ مرداں کے عزادار
عل حیدر کرّار عل حیدر کرّار
جب عرصہء محشر میں چلی آے گی زہرا
اور پیش خدا لاے گی حیدر کا عمامہ
انیسویں رمضان کی یاد ہوے گی تازہ
پھٹ جائےگا ہر مومن حیدر کا کلیجہ
ہو جاے گا دل عارف و طاھا کا تار زار
عل حیدر کرّار عل حیدر کرّار
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.