Hyder
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Safdar Abbas
خانۂ حیدر میں بپا شورِ بُکا حیدر
واویلا واویلا
قتلِ علی کی خبر آئی جو مسجد سے گھر
گونج اُٹھی نالہ و شیون کی صدا حیدر
خانۂ حیدر میں بپا۔۔۔
کوُفے کے بیواوں یتیموں کا ہے نوحہ
قتل ہوا آج غریبوں کا سہارا
کرتے ہیں نوحہ یہی سارے مساکین بھی
غم کے اسیروں کا مسیحا نہ رہا حیدر
خانۂ حیدر میں بپا۔۔۔
زینب و کُلثوم یہ دیتی ہیں دُھائی
کیوں بنِ معلجم نے جفا آپ پہ ڈھائی
کیسی قیامت ہے یہ تازہ مُصیبت ہے یہ
روتی ہے جبریل کے نوحے پہ فضا حیدر
خانۂ حیدر میں بپا۔۔۔
کوفے کے گھر گھر میں یہ کہرام بپا ہے
خونِ علی سجدۂ خالق میں بہا ہے
روتے ہیں جِن و بشر ہے یہ فُغاّں عرش پر
مرقدِ زہرا و نبی کانپ اُٹھا حیدر
خانۂ حیدر میں بپا۔۔۔
کیسے لفظوں میں بیاں ہوگا شہادت نامہ
خاک اُڑاتے تھے حرم محوِ بکا تھیں فضہ
ہائے اکیّسویں رمضان تھی وہ واویلا
گھر میں زہرا کے ہوئی کیسی قیامت برپا
کہتے تھے اہلِ حرم تازہ تھا زہرا کا غم
کر گئے دُنیا سے سفر عقدہ کشا حیدر
خانۂ حیدر میں بپا۔۔۔
غازی علمدار کی فریاد یہی ہے
کرب و بلا ہوگئ آغاز یہیں سے
داغِ یتیمی ملا نوحہ ہے شبیر کا
بین یہ کرتے ہیں حسن سبز قبا حیدر
خانۂ حیدر میں بپا۔۔۔
اٹھا جنازہ تو بپا ہوگیا محشر
سر پہ نہ تھی زینب و کلثوم کے چادر
کہتی تھی روحِ بنی زہرا نے فریاد کی
لگتا ہے عاشور کا دن یہ بخدا حیدر
خانۂ حیدر میں بپا۔۔۔
یہ وہ غم ہے کہ نہیں جسکا مداوا مظہر
فرشِ مجلس پہ ہوا نوحہ کُناں یوں صفدر
کیوں نہ اس روز ہو عاشور کے جیسا منظر
تیغ مولا چلی اور ہمارے دل پر
ضبط کریں کیسے ہم غم ہے بڑا عُمر کم
حشر تلک آتی رہے گی یہ صدا حیدر
خانۂ حیدر میں بپا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.