Hum log mar gaye
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Mir Hasan Mir
کون پہنچائے گا اب رزق علی زخمی ہے
آج کوفے کے یتیموں کی خدا خیر کرے
کوفے میں گونجتی ہے صدا ہر یتیم کی
ہم لوگ مر گئے تیرے مرنے سے یا علی
انیسویں کی صبح قیامت کی تھی خبر
فاقے ہیں تین روز سے ہم بیکسوں کے گھر
دنیا سے تم گئے تو یہ دنیا بدل گئی
ہم لوگ مر گئے۔۔۔
کہتا ہے ہر یتیم کہ تنہا نہ چھوڑیئے
لے جائیں مجھکو ساتھ اکیلا نہ چھوڑیئے
کوفے میں ہم غریبوں کا باقی نہیں کوئی
ہم لوگ مر گئے۔۔۔
نابینا اک ضعیف یہ کہتا ہے بارہا
اب کون مجھکو ہاتھوں سے کھانا کھلائے گا
آئے گا کون پوچھنے اب خیریت میری
ہم لوگ مر گےء۔۔۔
لیکر پیالے شیر آئے یتیم سب
روے حسن سے مل کے یتیمان کوفہ جب
دروازہء علی پہ قیامت بپا ہوئی
ہم لوگ مر گئے۔۔۔
ہر حال میں سنبھالنے والا چلا گیا
غربت میں ہم کو پالنے والا چلا گیا
کس طرح سے بھلائیں گے کریمی امام کی
ہم لوگ مر گےء۔۔۔
پہلے ہی مضطرب تھی طبعیت حسین کی
یاد آ گئی امام کو پھر اپنی لاڈلی
در پر صدا جو کوفے کے بچوں نے آ کے دی
ہم لوگ مر گئے۔۔۔
باہر جو گھر سے آیا جنازہ امام کا
رونے سے اہلبیت کے کوفہ لرز گیا
چاروں طرف سے آتی تھی آواز بس یہی
ہم لوگ مر گئے۔۔۔
یہ کون بی بی ہےجو جنازے کے ساتھ ہے
جھک جھک کے چل رہی ہے وہ پہلو پہ ہاتھ ہے
کیا فاطمہ یہ سن کے مدینے سے آ گئی
ہم لوگ مر گئے۔۔۔
مائیں یہ کہہ کے میر تکلم ہوئی نڈھال
رکھتے تھے ان یتیموں کا کتنا علی خیال
محسوس ہو گی بچوں کو اب باپ کی کمی
ہم لوگ مر گےء۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.