Hogaya matam bapa
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Safdar Abbas
ہو گیا ماتم بپا قتل ہوے مرتظی
کلثوم یہی کرتی تھی نوحہ
گھر فاطمہ زہرا کا لٹا
اے میرے اللّٰہ
جبریل کے لب پر ہے یہی بین ہاں ماتم
اے لوگوں کرو حیدر کرار کا ماتم
مرقد میں بکا کرتی ہے معصومہء عالم
زینب یہ بکا کرتی ہے لاچار ہوں بہم
سب بی بیاں غش کھاتی ہے غم سے
فضہ کے لبوں پر ہے صدا اے میرے اللّٰہ
ہو گیا ماتم بپا۔۔۔
پہنچی یہ صدا عرش علی سے زمیں پر
شبیر سے شبر نے کہا ہاے برادر
تازہ ہے کلیجے میں ابھی فرقت مادر
لو باپ کا سایہ بھی اٹھا ہاے مقدر
آغاز ہے یہ کربوبلا کا
دل روکے یہی کہنے لگا اے میرے اللّٰہ
ہو گیا ماتم بپا۔۔۔
دیتے ہیں صدا مسجد کوفہ میں نمازی
لو ہم سے جدا ہوتا ہے کونین کا غازی
زخمی ہوی سجدے میں جبیں شیر خدا کی
کعبہ بھی بکا کرتا تھا محراب اذاں بھی
ہر ایک نمازی کی صدا ہے
یہ ہو کے الم ہم پہ گرا اے میرے اللّٰہ
ہو گیا ماتم بپا۔۔۔
یوں ایک در و بام لرزنے لگے غم سے
جاری ہوا سیلاب ہر ایک دیدۂ نم سے
اس غم کو کوئی پوچھے زرا اہل حرم سے
یہ درد بیاں ہو گا کہا اہلِ قلم سے
یہ درد قیامت سے نہیں کم
کہتی ہے یہ کوفے کی فضاء اے میرے اللّٰہ
ہو گیا ماتم بپا۔۔۔
دل تھام کے کرتی ہے بکا زینب مضطر
یہ تیغِ جفا کس نے چلای ہے پدر پر
حسنین سے کہتی ہے خبر لاؤ تو جا کر
لوگوں کی بکا سن کے تڑپتی ہے یہ خواہر
یہ نالہ و شیون کی صداییں
ڈھاتی ہے میرے دل پہ جفا اے میرے اللّٰہ
ہو گیا ماتم بپا۔۔۔
القصہ جونہی لاے پسر زخمی پدر کو
سرور نے کہا زینب و کلثوم سے آؤ
تر خون میں بابا کی جبیں ہوتی ہے دیکھو
فریاد بہن کرنے لگی تھام کے دل کو
کیا داغ یتیمی میں سہوں گی
یہ غم ہے قیامت سے بڑا اے میرے اللّٰہ
ہو گیا ماتم بپا۔۔۔
جراہ کو بلواو یہ شبر کے سخن تھے
وہ آ کے میرے بابا کے اس زخم کو دیکھے
تھی زہر میں ڈوبی ہوی تلوار سنا ہے
یہ زہر کہیں داغ یتیمی نہ دیکھا دے
جراہ نے جب زخم کو دیکھا
سر پیٹ کے کرتا تھا بکا اے میرے اللّٰہ
ہو گیا ماتم بپا۔۔۔
اکیسویں رمضان قیامت کی سحر تھی
کوفے میں صدا گونج اٹھی ہاے علی کی
غش کھانے لگی غم سے یداللہ کی بیٹی
بیٹوں نے جنازے کو اٹھا کر یہ بکا کی
اب کون رہا سر پہ ہمارے
بابا کا جنازہ بھی اٹھا اے میرے اللّٰہ
ہو گیا ماتم بپا۔۔۔
مظہر وہ مصائب تو رقم ہو نہیں سکتے
جو حیدر و صفدر کے مقاتل میں لکھے ہیں
ایک سمت سے تابوت اٹھاے تھے فرشتے
ایک سمت سے بیٹوں نے اٹھایا تھا یہ کہہ کے
اس غم کا مداوا نہیں کوئی
جو آج یتیموں کو ملا اے میرے اللّٰہ
ہو گیا ماتم بپا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.