Aagayi zainab
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Shaam recited by Sajid Jafri
ہاے بازار شام
آ گیء زینب کھلے سر شام کے بازار میں
راہ میں کھاے گی پتھر جاے گی دربار میں
ٹک کے بیٹھے ہوں گے عابد ہاے جس دیوار سے
بد گیء ہونگی دراریں ہاے اس دیوار میں
آ گیء زینب کھلے سر۔۔۔
اے خداے لم یزل یہ تیری آنکھیں تو نہیں
کس کی آنکھیں رو رہی ہے دیدۂ خوں بار میں
آ گیء زینب کھلے سر۔۔۔
وارث کل انبیاء کی اس لئے وارث ہے تو
جلوۂ توحید ہے زینب تیرے آثار میں
آ گیء زینب کھلے سر۔۔۔
بعد قتل شاہ والا ایک زمانے پر کھلا
ہمت زینب تھی شامل شاہ کے انکار میں
آ گیء زینب کھلے سر۔۔۔
سب تھے راضی سر کٹانے پر بجز سجاد کے
جانے کیا مشکل چھپی تھی طوق کے آزار میں
آ گیء زینب کھلے سر۔۔۔
سر بہ سجدہ حیبت موسیٰ سوالی ہے جہاں
کون سی حیبت خدا جانے ہے اس بیمار میں
آ گیء زینب کھلے سر۔۔۔
جس کڑھے میں باقی ہے سجاد کے گریے کی دھار
اس قدر تیزی کہاں ہو گی کسی تلوار میں
آ گیء زینب کھلے سر۔۔۔
بعد قتل شاہ دیں یہ وقت رک جاتا نوید
ہاے عابد گر نہ ہوتے وقت کی رفتار میں
آ گیء زینب کھلے سر۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.