Haye mere maula
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Mir Arif Ali
سر پیٹو مومنوں کے قیامت کی گھڑی ہے
آل علی پہ دیکھو مصیبت یہ بڑی ہے
ہاے علی مولا ہاے علی مولا
قتل سجدے میں ہو گےء مولا
خوں اگلتی ہے مسجد کوفہ
ہاے میرے مولا آ میرے مولا
ہاے میرے آقا آ میرے آقا
مسجد میں شور اٹھا علی قتل ہو گےء
خالق کے گھر میں رب کے ولی قتل ہو گےء
تر خوں میں مصلہ ہوا بو تراب کا
قتل سجدے میں۔۔۔
خوں اگلتی ہے۔۔۔
ہر زرہ رو رہا ہے علی غم میں آپ کے
کعبہ بھی غمزدہ ہے علی غم میں آپ کے
آنسوں بہا رہے ہیں نبی اور انبیاء
قتل سجدے میں۔۔۔
خوں اگلتی ہے۔۔۔
کیسا ستم کیا ہے یہ دیکھو شریر نے
تلوار ہنس کے ماری ہے اس بے ضمیر نے
دو نیم ہوگیا ہے سر شاہ لافتی
قتل سجدے میں۔۔۔
خوں اگلتی ہے۔۔۔
حسنین سر کو پیٹ کے ہوتے ہیں بے قرار
عباس بھی تڑپتے ہیں روتے ہیں زار زار
اب کون ہے یتیموں کا دنیا میں آسرا
قتل سجدے میں۔۔۔
خوں اگلتی ہے۔۔۔
حیدر کو اس طریقے سے حسنین اٹھاے تھے
جس طرح کوئی کاندھے پہ میت کو لاڈلے
مشکل کشا کے بیٹوں پہ مشکل کی انتہا
قتل سجدے میں۔۔۔
خوں اگلتی ہے۔۔۔
آے علی جو گھر میں تو روتی تھی بی بیاں
کلثوم سر کو پیٹ کے لیتی تھی ہچکیاں
زینب گری ہے خاک پہ کرتی ہوی بکا
قتل سجدے میں۔۔۔
خوں اگلتی ہے۔۔۔
ناصر یہ نوحہ سن کے بہت روے سوگوار
ہاتھوں کو اپنے جوڑ کے یہ بولے سوگوار
عارف نے پرسہ آپ کا دل سے ادا کیا
قتل سجدے میں۔۔۔
خوں اگلتی ہے۔۔۔
سر پیٹی فاطمہ
خوں روے مصطفیٰ
شبر کا تڑپنا
شبیر کا گریہ
غازی کا مچلنا
کلثوم غمزدہ
زینب نے یہ کہا
سر دیکھ کے تیرا
ہاے ہاے میرے بابا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.