Haye mazloom ali
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Shahid Baltistani
بین کرتی ہی رہی قبر سے یہ بنت نبی
ہاے مظلوم علی میرے مظلوم علی
میرے پہلو کی طرح آپ کا سر ہے زخمی
ہاے مظلوم علی میرے مظلوم علی
گنبد خضریٰ و کعبہ میں بپا ہے ماتم
توڑ کر بند کفن میں نے کیا ہے ماتم
جس گھڑی آپ پہ مسجد میں ہے تلوار چلی
ہاے مظلوم علی۔۔۔
میرے بابا سے کیا وعدہ نبھانے کے لئے
خود کو تنہا کیا اسلام بچانے کے لئے
شدت عدل تیرے پیروں کی زنجیر بنی
ہاے مظلوم علی۔۔۔
قتل محسن ہو یا دربار میں میری پیشی
ضبط خود پر کیا اور مجھکو تسلی بھی دی
آپ کی طرح جہاں میں نہیں مظلوم کوئی
ہاے مظلوم علی۔۔۔
آج کوفے کی ہے شہزادی تمہاری بیٹی
کل اسی شہر میں آے گی وہ بن کر قیدی
آخری حد میرے والی ہے یہ غربت کی تیری
ہاے مظلوم علی۔۔۔
اس گھڑی ختم ہوی تھی میری ساری خوشیاں
زندہ رہنے کی میرے دل میں تھی حسرت ہی کہاں
میں نے جب آپ کی گردن میں رسن دیکھی تھی
ہاے مظلوم علی۔۔۔
وقتِ رخصت تھا قیامت یہ تسلی تھی مگر
آپ کا سایہ تو باقی ہے میرے بچوں پر
آپ نے کیسے وداع بچوں سے مانگی ہو گی
ہاے مظلوم علی۔۔۔
بین یہ محسن و درویش کیا زہرا نے
کل انہیں کے لئے آے تھے جناں سے کرتے
آی ہے عید پہ کوفے میں جن آنکھوں میں نمی
ہاے مظلوم علی۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.