Haye ali qatl hogaye
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Ali Zia Rizvi
ہاےء علی قتل ہوگئے
جبریل دے رہے تھے ندا کہ غضب ہوا
حیدر کو قتل خانۂ خالق میں کردیا
---ہاےء علی قتل
شہزادیوں نے جونہی سنی غمکی یہ صدا
بیتاب ہوکے روئیں اور حسنین سے کہا
مسجد میں جاکے دیکھو زرا کیا ہے ماجرا
یہ کون کہہ رہا ہے ہوئے قتل مرتضیٰ
---ہاےء علی قتل
ضرب لعیں سے ہوگیا جس دم دو پارہ سر
اس دم الم سے ہلتے تھے مسجد کے بام و در
محراب اور مصلہ ہوا سارا خوں میں تر
کانپا فلک تو زلزلہ آیا زمین پر
---ہاےء علی قتل
دوڑے یہ سنتے ہی سوے مسجد حسن حسین
دیکھا نمازی کرتے ہیں نالے بہ شوروشین
اپنے لہو میں لوٹتے ہیں شاہ مشرقین
پایا پدر کو ایسے کےء دونوں نے یہ بین
---ہاےء علی قتل
دیکھا نمازیوں نے جو بیٹوں کو ہٹ گئے
حسنین بڑھکے اپنے پدر سے لپٹ گےء
نالے کےء وہ سن کے جگرغم سے پھٹ گےء
رقت سے دوستوں کے کلیجے الٹ گےء
---ہاےء علی قتل
یاں ہورہی تھی سینہ زنی نالہ و بکا
آیء کہیں قریب سے فضہ کی یہ صدا
زہرا کی بیٹیوں کو نہیں یارا ضبط کا
بے چین ہے وہ دیکھنے کو حال مرتضیٰ
---ہاےء علی قتل
کیا حال ہے پدر کا نہ آکر بتاؤ گے
حسنین سے کہو کہ جو ان سے چھپاؤ گے
حیدر کو جلد گھر میں اگر تم نہ لاؤ گے
زینب کو سر کھلے ہوے مسجد میں پاؤ گے
---ہاےء علی قتل
آواز سن کے بولے علی یہ بجا نہیں
ہم بے سہارا بے کس و بے آشنا نہیں
ہیں پاس سب رفیق یہ اہل جفا نہیں
کوفہ ہے کہہ دو بیٹی سے یہ کربلا نہیں
---ہاےء علی قتل
حسنین لیکے بابا کو پہنچے قریب در
سب ہٹ گئے انیس جو آیا علی کا گھر
بیتاب ہوکے بیٹیاں نکلیں برہنہ سر
لپٹی پدر سے آہ ہویء اس طرح نوحہ گر
---ہاےء علی قتل
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.