Haye ali haye ali
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Ali Zia Rizvi
ہائے علی ہائے علی ہائے علی
زینب نے جس گھڑی سنی پر درد یہ صدا
آئیں تڑپ کے در کے قریں یہ دیتی ہوئی صدا
خانہ خالق میں ہوئی کیسی جفا ہائے
---ہائے علی ہائے علی
حسنین کو پکارا وہ آئے تو یہ کہا
مسجد میں جا کے دیکھو تو یہ ماجرہ ہے کیا
کیسی یہ آواز ہے جو عرش کو ہلائے
---ہائے علی ہائے علی
حسنین دوڑے جانب مسجد برہنہ پا
دیکھا تو نیم ہو گیا ہے فرق مرتضیٰ
بیٹھ کے پہلو میں سخن لب پہ یہ لائے
---ہائے علی ہائے علی
حلق کائی گلیم پہ زخمی پدر ہوا
لے کے ہوئے رواں سوئے بیت فاطمہ
آئے در زہرہ پہ یہ وقت کے ستائے
---ہائے علی ہائے علی
گھر میں نبی کے جب ہوئے داخل حسن حسین
اہل حرم نے حلقہ کیا اور کئے یہ بین
زینب و کلثوم کے لب پر یہ سخن آئے
---ہائے علی ہائے علی
وقت مدد ہے اب فقط آپ اس کی کیجئے
مولا انیس غم کی خبر جلد لیجئے
دور مصائب میں وہ گھٹ گھٹ کے نہ مر جائے
---ہائے علی ہائے علی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.