Hai janaza hydere
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Mir Hasan Mir
ہے جنازہ حیدر کرار کا
مومنوں دو مل کے کاندھا
ہے جنازہ حیدر کرار کا
چل بسا زینب کا بابا
ہے جنازہ حیدر کرار کا
کس نے یہ محراب میں
رکنِ ہدایت ڈھا دیا
یہ ستم کیسا ہوا
نوحہ یہ جبریل کا تھا
ہے جنازہ حیدر۔۔۔
روک لو بھیا جنازہ
میرے بابا جان کا
رو کے زینب نے کہا
دیکھ لوں چہرہ دوبارہ
ہے جنازہ حیدر۔۔۔
کوئی زینب سے یہ کہہ دے
رو لے جی بھر کر ابھی
ساتھ ہے بھای سبھی
ہے سلامت تیرا پردہ
ہے جنازہ حیدر۔۔۔
عید ہے نزدیک اور
گھر میں قیامت ہو گیء
ہے صف ماتم بچھی
کہہ رہی ہے رو کے زہرا
ہے جنازہ حیدر۔۔۔
کون کوفے کے یتیموں
کا رکھے گا اب خیال
غم سے ہیں سارے نڈھال
شور ہے وا غربتا کا
ہے جنازہ حیدر۔۔۔
باپ کے قدموں پہ
سر رکھ کر حرم کی آس نے
یہ کہا عباس نے
الوداع غازی کے بابا
ہے جنازہ حیدر۔۔۔
تیر آے گا جنازے پر
نہ پتھر آے گا
اور نہ واپس جاے گا
شان سے یہ دفن ہوگا
ہے جنازہ حیدر۔۔۔
شام کے احوال جب
بیٹی سے کہتے تھے علی
غم کے مارے اس گھڑی
زرد تھا مولا کا چہرہ
ہے جنازہ حیدر۔۔۔
ہے تکلم یہ قیامت
روزہ داروں کے لئے
پرسہ داروں کے لئے
آؤ دیں مہدی کو پرسہ
ہے جنازہ حیدر۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.