Ghazab hogaya hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Safdar Abbas
سنو روزہ داروں علی مرتضیٰ کے
چلے تیغ سر پر غضب ہو گیا ہے
ہے غم کا یہ منظر کہو خاک اڑا کر
غضب ہو گیا ہے
زمانے میں غم کی گھٹا چھا رہی ہے
بقیہ سے دیکھو صدا آ رہی ہے
بتا ابنِ ملجم ستم مرتضیٰ پر
یہ ڈھایا ہے کیوں کر غضب ہو گیا ہے
ہے غم کا یہ منظر کہو خاک اڑا کر
غضب ہو گیا ہے
سنو روزہ داروں۔۔۔
نبی کی لحد سے یہ آواز آی
لہو میں ہے ڈوبا ہوا میرا بھای
یہ اجر رسالت دیا مجھکو کیسا
ہوا قلب مضطر غضب ہو گیا ہے
ہے غم کا یہ منظر کہو خاک اڑا کر
غضب ہو گیا ہے
سنو روزہ داروں۔۔۔
ہے کوفے کی گلیوں میں یہ آہ و زاری
مدد کون ہاے کرے اب ہماری
غریبوں یتیموں میں ہے شور ماتم
ہے نوحہ لبوں پر غضب ہوگیا ہے
ہے غم کا یہ منظر کہو خاک اڑا کر
غضب ہو گیا ہے
سنو روزہ داروں۔۔۔
یہ حسنین زینب سے کہتے ہیں رو کر
یتیمی کا صدمہ سہے کیسے دل پر
ہے تنہائی کیسی نہ بابا رہے اور
نہ ہے سر پہ مادر غضب ہو گیا ہے
ہے غم کا یہ منظر کہو خاک اڑا کر
غضب ہو گیا ہے
سنو روزہ داروں۔۔۔
جنازہ علی کا اٹھا ہاے ہاے
ہے أہل عزا میں بکا ہاے ہاے
بپا شور ماتم فلک پر ہے باقر
جو کہتے ہیں صفدر غضب ہو گیا ہے
ہے غم کا یہ منظر کہو خاک اڑا کر
غضب ہو گیا ہے
سنو روزہ داروں۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.