Farsh par rab ki
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Shadman Raza
عرش پر رب کی یہ اِک عطا ہے
بے خطا جس کو تو مارتا ہے
کچھ خبر ہے تجھے ابنِ ملجم
یہ زمانے کا مشکل کشا ہے
اس نے سجدوں پہ سجدے کیے ہیں
اس نے روزوں پہ روزے رکھے ہیں
اس کا کھانا ہے اِک جو کی روٹی
اِس کے سونے کو اِک بوریا ہے
عرش پر رب کی۔۔۔
پیشوا اٹھ گیا ہے جہاں کا
سونے سونے ہیں مہراب و منبر
کس خموشی سے گھر بھی خدا کا
آج مصروفِ آہ و بکا ہے
عرش پر رب کی۔۔۔
دل پہ داغِ یتیمی سجائے
غم کا پیکر ہیں شبیرؑ و شبرؑ
جس کو دیکھو وہی رو رہا ہے
گھر امامت کا ماتم کدہ ہے
عرش پر رب کی۔۔۔
کیوں رلاتا ہے آلِ نبی کو
کیا بگاڑا ہے تیرا علی نے
اس ستمگر سے ہاشم یہ پوچھو
کیا یہ اجرِ رسولِ خداؐ ہے
عرش پر رب کی۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.