Dekho maula ali
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Farhan Ali Waris
دیکھو مولا علی سبھی کا ہے
صاف فرمان یہ نبی کا ہے
دیکھو مولا علی سبھی کا ہے
رنگ اور نسل اور زباں کیا ہے
بحرو بر اور آسماں کیا ہے
چاند کیا چیز کہکشاں کیا ہے
روشنی سب علی سے پاتے ہیں
فیصلہ خود یہ روشنی کا ہے
دیکھو مولا علی۔۔۔
کیا عرب کیا اجم کی وسعت ہے
ان کی چاروں طرف حکومت ہے
ذکر ان کا عبادات ہے
پڑھ کے ناد علی نبی نے کہا
نام مشکل کشاء اسی کا ہے
دیکھو مولا علی۔۔۔
رب نے شمشیر دی نبی نہ علم
رکھے دوش نبی پہ کس نے قدم
توڑے کعبے میں جا کے کس نے صنم
پلٹا ہے کس کے حکم سے سورج
معجزہ اور کیا کسی کا ہے
دیکھو مولا علی۔۔۔
اعلیاء یا ابا الحسن علی مولا
مرتظی بو تراب اور آقا
شیر یزداں نصیریوں کے خدا
اتنے اوصاف کسی نے پاے ہیں
کس کا ہر کام بندگی کا ہے
دیکھو مولا علی۔۔۔
کس نے گوندھا خمیر آدم کو
بنتے دیکھا ہے کس نے عالم کو
کس نے پیدا کیا ہے موسم کو
نہج اسرار پڑھ کے دیکھو تو
کام یہ سب کا سب علی کا ہے
دیکھو مولا علی۔۔۔
چودہ صدیوں سے کس کا ماتم ہے
کس سے منصوب یہ محرم ہے
کس کے غم میں حر آنکھ پر نم ہے
کس نے قرآں سنایا نیزے پر
ہاں یہ فرزند بھی علی کا ہے
دیکھو مولا علی۔۔۔
کس نے سجدے میں ضرب کھای ہے
انما کس کے حق میں آی ہے
ھل اتیٰ کیا پیام لای ہے
فزت بے رب کعبہ کسی نے کہا
کون منشور زندگی کا ہے
دیکھو مولا علی۔۔۔
کربلا میں لٹا ہے کس کا گھر
کس کے بیٹے کا سر تھا نیزے پر
کس کی بیٹی کی چھن گیء چادر
کس کے بچوں کی پیاس پر اب تک
نوحہ دریا پہ تشنگی کا ہے
دیکھو مولا علی۔۔۔
کس کے پوتے کے پاؤں میں زنجیر
ڈالی اعدا نے ہاے بے تقسیر
بیٹیاں کس کی ہو گیء تھی اسیر
بازو کس کے پسر کے کاٹے گےء
سلسلہ کیوں یہ دشمنی کا ہے
دیکھو مولا علی۔۔۔
وہ سکینہ وہ دختر شبیر
جس کا دادا ہو خود جنابِ امیر
جاری کانوں سے اس کے خوں کی لکیر
جس کو مر کے رہائی مل نہ سکی
مرتے دم نعرہ یہ اسی کا ہے
دیکھو مولا علی۔۔۔
یہ تو فرحان اشک و گریہ ہے
مجلس غم میں یہ جو نوحہ ہے
اس کا محور تو ایک پیاسا ہے
کیوں نہ ریحان کا قلم بولے
فرش غم نام بندگی ہے
دیکھو مولا علی۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.