Deewanae hyder
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Safdar Abbas
علی علی علی علی علی علی یا علی
اسداللہ یداللہ سیف اللہ وجہہ اللہ
عین اللہ نوراللہ جنب اللہ باب اللہ
دیوانہء حیدر ہوں میں مستانہء حیدر ہوں
پروانہء حیدر ہوں
عشقِ حیدر ہے سکوں عشقِ حیدر ہے جنوں
کام کچھ اور نہیں بس یہی کہتا پھروں
یہ عبادت ہے میری یہ ہے تسبیح میری
علی علی علی۔۔۔
دیوانہء حیدر ہوں۔۔۔
میری فطرت میں یہی ہے کہ میں حق بولتا ہوں
اپنے مولا کے فضائل میں گوہر تولتا ہوں
جا کے ممبر پہ میں اسرار خفی کھولتا ہوں
فرش سے عرش تلک جانتے ہیں یہ ملک
طور پہ نور تھا وہ میرے مولا کی جھلک
حور و حیواں نے کہا دیکھ کر نورِ جلی
علی علی علی۔۔۔
دیوانہء حیدر ہوں۔۔۔
تم کو حق ہے کہ مجھے صاحب کردار کہو
مجھکو حیدر کے غلاموں کا بھی حبدار کہو
خلد جس پر ہوی واجب وہی میخار کہو
اے زمانے یہ بتا میں کہاں جاؤں بھلا
چاہیےء مجھکو فقط عشقِ حیدر کا نشہ
ایسا میخانہ دکھا جس کا ساقی ہو علی
علی علی علی۔۔۔
دیوانہء حیدر ہوں۔۔۔
میں تو درویش کی بستی کو ہی پہچانتا ہوں
جو ملنگان علی ہے میں انہیں جانتا ہوں
مانتا ہے جو علی کو میں انہیں مانتا ہوں
ہے میرا نام و نسب میرے مولا کے سبب
جو ہے ولیوں کا ولی شاہ دیں شاہ عرب
مثل کعبہ ہے یہ دل اور دھڑکن میں میری
علی علی علی۔۔۔
دیوانہء حیدر ہوں۔۔۔
جب تلک جان میں ہے جان گواہی دونگا
میرے مولا میرا ایمان گواہی دونگا
ہے وہی بولتا قرآن گواہی دونگا
میری بخشش کا ہے سامان گواہی دونگا
علی علی علی۔۔۔
دیوانہء حیدر ہوں۔۔۔
زندگی اس کی محبت میں گزر جاے تو کیا
عشق بن کر وہ میرے دل میں اتر جائے تو کیا
روح پھر جسم سے پرواز بھی کر جاے تو کیا
مختصر بات کروں پیش جزبات کروں
قبر میں آے علی میں ملاقات کروں
پھر علی سے ہی کہوں تھا میرا ورد یہی
علی علی علی۔۔۔
دیوانہء حیدر ہوں۔۔۔
صاحبِ لوح و قلم ان کے سوا کوئی نہیں
حامل تیغ و علم ان کے سوا کوئی نہیں
مالک ملک ادم ان کے سوا کوئی نہیں
جس طرف جاے نظر بس وہی آے نظر
ان کا دیدار ہو جب پھر سکوں پاے نظر
عشق دکھلاے مجھے صرف اور صرف وہی
علی علی علی۔۔۔
دیوانہء حیدر ہوں۔۔۔
ہر گھڑی صفدر و مظہر کا ہے دم ساز علی
دیتا رہتا ہے تخیل کو بھی پرواز علی
یعنی لفظوں کو عطا کرتا ہے آواز علی
ہے سخاوت کا ہشم یعنی آواز و قلم
اس وسیلے سے کرے اپنی ہر بات کو ہم
یک زباں ہو کے کہے دونوں مولای یہی
علی علی علی۔۔۔
دیوانہء حیدر ہوں۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.