Dardo ghamo alam
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Mirza Sikander Ali
درد وغم و الم کی اذیت کی رات ہے
ضربت کی رات ہے یہ شہادت کی رات ہے
مایوس زندگی ہے سرِ پاک دیکھ کر
مولا کے دوستوں پہ مصیبت کی رات ہے
ضربت کی رات ہے ۔۔۔
کیا دردناک درد یتیمی کی ہے قضا
اولاد رو رہی ہے کے فرقت کی رات ہے
ضربت کی رات ہے ۔۔۔
کہتی ہے سر کے زخم سے رو رو کے یہ نماز
ڈوبی ہوئی لہو میں یہ عبادت کی رات ہے
ضربت کی رات ہے ۔۔۔
قرآن کے حرف حرف سے بہنے لگا ہے خون
شاریعِ محمدی پہ مصیبت کی رات ہے
ضربت کی رات ہے ۔۔۔
رونے دو مجھ کو میں ہوں عزادارِ مرتضیٰ
اسلام کہہ رہا ہے یہ وحشت کی رات ہے
ضربت کی رات ہے ۔۔۔
جاتے ہوئے جنازے پہ زینب کا تھا بیان
دُنیا سے چین اُٹھ گیا آفت کی رات ہے
ضربت کی رات ہے ۔۔۔
آلِ نبی کا تھا علی فطرت یہی بیان
کیسے کٹے گی رات قیامت کی رات ہے
ضربت کی رات ہے ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.