Betiyon ke saamne
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Mir Rehan Abbas
گھر ہوا ویران ہوگےء ہم یتیم
بابا بابا بابا
بیٹیوں کے سامنے اٹھا جنازہ باپ کا
پارہ پارہ کر گیا دل ہاے صدمہ باپ کا
آنسوؤں میں درد و غم کا بھی سفر دیکھے کوئی
جا کے ان بچوں کے دل کی کیفیت پوچھے کوئی
جن کے سر سے ہاے اٹھ جاتا ہے سایہ باپ کا
بیٹیوں کے سامنے۔۔۔
اوڑھ کے چادر کفن کی زیر تربت سوےنگے
باپ کو دے کر صدا غربت میں بچے روےنگے
فرش ماتم گھر میں اب بچھتا رہے گا باپ کا
بیٹیوں کے سامنے۔۔۔
خون سے پوشاک تر تھی اور چہرہ زرد تھا
سر پہ گہرا زخم تھا بے چین تھے شیر خدا
بیٹیوں نے کس طرح دیکھا تڑپنا باپ کا
بیٹیوں کے سامنے۔۔۔
ماں کی ٹوٹی پسلیوں کا غم ابھی بھولے نہ تھے
باپ کے ساے سے بھی مہروم بچے ہو گےء
اب نہ مل پاے گا کوفے میں سہارا باپ کا
بیٹیوں کے سامنے۔۔۔
اب جدائی کی چھری چلتی رہے گی قلب پر
یاد میں روےنگے بچے سونا حجرہ دیکھ کر
گھر میں اب ممکن نہیں پھر سے پلٹنا باپ کا
بیٹیوں کے سامنے۔۔۔
آنکھوں سے آنسوں رواں ہے دل پہ صدمہ ہے بڑا
صاف کرتی ہے لہو چادر سے زینب زخم کا
خون میں ڈوبا ہوا ہے آج چہرہ باپ کا
بیٹیوں کے سامنے۔۔۔
زخم یہ ایسا ہے ممکن جس کا مرہم ہی نہیں
باپ کی فرقت کے غم جیسا کوئی غم ہی نہیں
عمر بھر کانوں میں اب گونجے گا لہجہ باپ کا
بیٹیوں کے سامنے۔۔۔
خاک اڑا کر آنکھوں سے خونِ جگر برساے گی
ہاے بابا کہہ کے زینب خاک پر گر جاے گی
خوں بھرا جب جب بھی دیکھے گی عمامہ باپ کا
بیٹیوں کے سامنے۔۔۔
کم نہیں ہوتا ہے اے ریحان کچھ رنج و ملال
زندگی بھر درد رہتا ہے بچھڑنے کا ہلال
ہوتا ہے بچوں کے دل پر ایسا صدمہ باپ کا
بیٹیوں کے سامنے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.