Betiyon ke paas
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Raza Abbas Zaidi
جب چلی تلوار ہائے زہر میں ڈوبی ہوئی
سر شکستہ ہوگیا اُٹھ نا سکے مولا علی
تھے سرہانے شبر و شبیر اور عباس بھی
باپ کو جب بیٹیوں کی یاد آئی اُس گھڑی
دیکھ کر بیٹوں کا چہرا یہ علی کہنے لگے
وقت کم ہے بیٹیوں کے پاس لے جاؤ مجھے
دیکھ کر زینب کو میری سانس میں سانس آئیگی
دیکھ کر کلثوم کو یہ ذندگی بڑھ جائیگی
باپ کچھ دن اور جی لے بیٹیوں کے سامنے
وقت کم ہے بیٹیوں کے پاس لے جاؤ مجھے
دیکھ کر بیٹوں کا چہرا۔۔۔
زخم ضربت کا وہاں پر دیکھنا ظاہر نہ ہو
خون سر سےصاف کرکے پھر عمامہ باندھ دو
بیٹیاں گھبرا نا جائیں میری حالت دیکھ کے
وقت کم ہے بیٹیوں کے پاس لے جاؤ مجھے
دیکھ کر بیٹوں کا چہرا۔۔۔
ہائے پھر شبیر سے روتے ہوئے بولے علی
وہ اگر مانگے تو دے دینا نشانی باپ کی
یہ مصلی ساتھ رکھ لو میری زینب کے لئے
وقت کم ہے بیٹیوں کے پاس لے جاؤ مجھے
دیکھ کر بیٹوں کا چہرا۔۔۔
اس لئے ہی باپ سے بیٹی کا ہے رشتہ عجب
بیٹیاں ہیں باپ کی میت پہ رونق کا سبب
خوش نصیبی ہے خدا بیٹی عطا کردے جسے
وقت کم ہے بیٹیوں کے پاس لے جاؤ مجھے
دیکھ کر بیٹوں کا چہرا۔۔۔
اپنے بابا کے جنازے پر جو روئیں فاطمہ
اُس گھڑی میں اپنی زینب کے لئے روتا رہا
کتنا مشکل ہے بچھڑنا بیٹیوں کے باپ سے
وقت کم ہے بیٹیوں کے پاس لے جاؤ مجھے
دیکھ کر بیٹوں کا چہرا۔۔۔
کل میں جب کلثوم کےگھر سےچلا رونے لگی
میرے سینے سے لپٹ کر مجھ سے یہ کہنے لگی
جا رہے ہیں لوٹ کر پھر آئینگے کب گھر میرے
وقت کم ہے بیٹیوں کے پاس لے جاؤ مجھے
دیکھ کر بیٹوں کا چہرا۔۔۔
لےچلو اب بیٹیوں سے دور میں کیسے رہوں
زینب و کلثوم کے جاکر میں شانیں چوم لوں
ہاں اسی کوفے میں ہونگے ہاتھ دونوں کے بندھے
وقت کم ہے بیٹیوں کے پاس لے جاؤ مجھے
دیکھ کر بیٹوں کا چہرا۔۔۔
دیکھ کر عباس کا چہرا علی نے یہ کہا
سامنے رہنا ہمیشہ اوڑھ کر میری عبا
بیٹیاں جیتی رہیں چہرا تمہارا دیکھ کے
وقت کم ہے بیٹیوں کے پاس لے جاؤ مجھے
دیکھ کر بیٹوں کا چہرا۔۔۔
ہائے ذیشان و رضا جب حُکم بابا کا سنا
گھر کی جانب لے چلے بیٹے بصد آہ و بکا
اور علی بیٹوں سے رو رو کر یہی کہتے رہے
وقت کم ہے بیٹیوں کے پاس لے جاؤ مجھے
دیکھ کر بیٹوں کا چہرا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.