Betiyan ro rahi hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Shadman Raza
خوں سے تر ہوگیا ہے مصلّہ
بیٹیاں رو رہی ہیں علی کی
دیکھ کر زخمی بابا کا چہرہ
بیٹیاں رو رہی ہیں علی کی
باپ ہوتا ہے جس کا سلامت
بیٹی ہوتی ہے وہ شاہ زادی
سوچ کر دل ہوا پارہ پارہ
بیٹیاں رو رہی ہیں علی کی
خوں سے تر ہوگیا۔۔۔
ہاتھ زینب کے سر پر رکھا اور
کہہ کے اتنا ہی مولا بھی روئے
بس سلامت رہے تیرا پردہ
بیٹیاں رو رہی ہیں علی کی
خوں سے تر ہوگیا۔۔۔
کرکے بیٹوں کو ساری وصیت
ہوگئے مولا دنیا سے رخصت
آگئیں دینے زہرا دلاسہ
بیٹیاں رورہی ہیں علی کی
خوں سے تر ہوگیا۔۔۔
پیٹ کے سر کوئ رو رہا ہے
کوئ بابا کا منہ چومتا ہے
غم میں ڈوبا ہے سارا گھرانہ
بیٹیاں رو رہی ہیں علی کی
خوں سے تر ہوگیا۔۔۔
سارا کوفہ ہی نوحہ کناں ہے
گھرمیں زہرا کےماتم بپا ہے
اُٹھ رہا ہے علی کا جنازہ
بیٹیاں رو رہی ہیں علی کی
خوں سے تر ہوگیا۔۔۔
لے کے گھرسے چلےجب جنازہ
یہ دعا لب پہ غازی کے آئی
جیتے جی میں نہ دیکھوں دوبارہ
بیٹیاں رورہی ہیں علی کی
خوں سے تر ہوگیا۔۔۔
بولیں زینب مجھے دے دو بھیّا
میرے بابا کی کوئ نشانی
ہو مصلّہ عباء یا عمامہ
بیٹیاں رو رہی ہیں علی کی
خوں سے تر ہوگیا۔۔۔
دیکھ لینا نظر ہر کسی کا
ہاتھ ماتم کو خود ہی اُٹھے گا
شادماں جب پڑھے گا یہ نوحہ
بیٹیاں رورہی ہیں علی کی
خوں سے تر ہوگیا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.