Betiyan aayi hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Raza Abbas Zaidi
باپ کی میّت کی رونق بیٹیوں کے دم سے ہے
آ رہی ہے زینب و کلثوم ہائے سر کھلے
بیٹیاں آئیں ہیں میت کے سرہانے یا علی
دی صدا کوفے میں روحِ فاطمہ نے یا علی
بیٹیاں آئیں ہیں میت کے سرہانے یا علی
ظلم کوفے میں کیا ہے کیسا اہلِ شام نے
عمر بھر زینب نہ آئی تھی پدر کے سامنے
آج کیسے آئی ہے میت پہ جانے یاعلی
بیٹیاں آئیں ہیں۔۔۔
غم کے عالم میں رقیہ کی وفا تو دیکھیے
کس طرح وہ زینب و کلثوم سے آگے بڑھے
لاش پر آئی نہیں آنسو بہانے یا علی
بیٹیاں آئیں ہیں۔۔۔
دیکھ کر زینب کی حالت یاد آتا ہے مجھے
اس گھڑی ام المصائب میرے بابا کہتے تھے
جس گھڑی دی تھی ہمیں زینب خدا نے یاعلی
بیٹیاں آئیں ہیں۔۔۔
کیا بتاوں کیا گزرتی ہے ترے عباس پر
حوصلہ کیسے کرے زینب کو روتا دیکھ کر
گھر سے باہر ہے وہ پہرے کے بہانے یا علی
بیٹیاں آئیں ہیں۔۔۔
تین دن سے شور ہے ہر اک اذاں پر بین کا
کس طرح سے غم بٹاؤں بولیے حسنین کا
میرے بچے اور یتیمی کے زمانے یاعلی
بیٹیاں آئیں ہیں۔۔۔
آپ کی میّت پہ کیسے آئی ہے یہ دیکھئے
جاتے جاتے بیٹی کا لہجہ تو سنتے جائیے
شام جانا ہے اسے خطبہ سنانے یاعلی
بیٹیاں آئیں ہیں۔۔۔
کیا کہوں بابا کا کیسا حال تھا افلاک پر
گر گئی تھی میں بقیعہ میں تڑپ کر خاک پر
آپ نے چومے تھے جب غازی کے شانے یاعلی
بیٹیاں آئیں ہیں۔۔۔
ماں کا سایہ ہو نہ باقی باپ ہی زندہ رہے
جاتے جاتے بیٹیوں کو اتنا بتلا دیجیے
کیسے پلتے ہیں بھلا ایسے گھرانے یاعلی
بیٹیاں آئیں ہیں۔۔۔
ظلم کی اکبر ہوئی ہے ہر طرف یوں انتہا
کربلا کوفہ نجف یثرب سے آتی ہے صدا
آئے اب ابن الحسن اِن کو بسانے یا علی
بیٹیاں آئیں ہیں۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.