Aagaya bazar ali
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Shaam recited by Sajid Jafri
آ گیا بازار علی اکبرم
غش میں ہے بیمار علی اکبرم
اشک بہالے یہ ماں
صدقہ نکالے یہ ماں
تم کو سجا لے یہ ماں
دولہا بنا لے یہ ماں
آؤ جو ایک بار علی اکبرم
آ گیا بازار۔۔۔
ہچکیاں لے لے کے ماں
سنتی ہے جب بھی اذاں
تن سے نکلتی ہے جاں
لگتی ہے دل پر سناں
چلتی ہے تلوار علی اکبرم
آ گیا بازار۔۔۔
آ گئی شام بلا
ہوتی ہے ماں بے ردا
بھول گےء ماں کو کیا
سنتے نہیں کیوں صدا
ماں کے مددگار علی اکبرم
آ گیا بازار۔۔۔
غم سے چھڑاؤ اسے
شکل دکھاؤ اسے
لے کے تو آؤ اسے
بھول نہ جاؤ اسے
صغرا ہے بیمار علی اکبرم
آ گیا بازار۔۔۔
وہ جو ہے ماں کی مثال
زینب برگشتہ حال
جس نے رکھا ہے خیال
پالا ہے اٹھارہ سال
زینب ناچار علی اکبرم
آ گیا بازار۔۔۔
اے میرے کڑیل جواں
ماں کے بندھی ریسماں
چلنے کو ہے کارواں
تم ہو نہ جانے کہاں
مل تو لے ایک بار علی اکبرم
آ گیا بازار۔۔۔
تم نہیں ہونا ملول
ماں کو ستم سب قبول
سر پہ اگرچہ ہے دھول
بچ گیا دین رسول
لٹ گیا گھر بار علی اکبرم
آ گیا بازار۔۔۔
آ گیا دربار شام
جمع ہیں سب خاص و عام
ہنس رہا ہے بے لگام
بی بیوں کا لے کے نام
مجمع اغیار علی اکبرم
آ گیا بازار۔۔۔
ہے یہ صدائے نوید
گھر پہ جو آئے نوید
صدقہ جو پائے نوید
لے کے وہ جائے نوید
اے میرے سرکار علی اکبرم
آ گیا بازار۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.