Baba nahi rahe
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Muslim Jafri
عرش بریں سے آی جو تا دمت صدا
کوفہ شہر میں حشر کا ہنگام ہو گیا
گونجی فضا میں جب یہ صدا ہال مرتظی
نوحہ کناں کہا جو منادی نے الوداع
زینب ردا کو تھام کے کرنے لگی بکا
بابا نہیں رہے بابا نہیں رہے
مسجد ہے سوگوار مصلہ ہے غم زدہ
سجدے میں سر علی کا شکستہ کیا گیا
کوفہ شہر میں آج ہے آغاز کربلا
بابا نہیں رہے بابا نہیں رہے
زینب ردا کو تھام کے۔۔۔
بے آسرا ہوے تھے جو بچے تڑپ گےء
پیالے جو دودھ کے تھے وہ ہاتھوں سے گر گےء
در پر علی کے سارے یتیموں نے دی صدا
بابا نہیں رہے بابا نہیں رہے
زینب ردا کو تھام کے۔۔۔
راتوں کو اٹھ کے پانی پلاے گا کون اب
بولے حسین پیاس بجھاے گا کون اب
اماں کے بعد آ گیء بابا کو بھی قضا
بابا نہیں رہے بابا نہیں رہے
زینب ردا کو تھام کے۔۔۔
دیکھا بڑے جو بھای کو رونے لگی بہن
ہاے حسن پکار کے بولی تیرا بدن
دیکھوں گی انقریب میں تیروں بھرا ہوا
بابا نہیں رہے بابا نہیں رہے
زینب ردا کو تھام کے۔۔۔
جس کی دعا نے اس کو علمدار کر دیا
عباس تھا وہ حیدر کرار کر دیا
کیسے کرے یقین وہ عباس با وفا
بابا نہیں رہے بابا نہیں رہے
زینب ردا کو تھام کے۔۔۔
یہ سوچ کر کے مجھکو یہ بیٹی کہے ابھی
میت پہ اپنے باپ کی ناد علی پڑھی
اب تک قبول کر نہ سکی بنت سیدہ
بابا نہیں رہے بابا نہیں رہے
زینب ردا کو تھام کے۔۔۔
مسلم کے ساتھ مسجد کوفہ میں یا خدا
پرسہ بتول پاک کی بیٹی کا ہو بپا
ضربت کی جا پہ بین کرے یاسر عزا
بابا نہیں رہے بابا نہیں رہے
زینب ردا کو تھام کے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.