Baba ko mere chod
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Anj. Parwane Shabbir
بابا کو میرے چھوڑ کے آے ہو تم کہاں
زینب لپٹ کے بھائی کے کرتی تھی یہ بیاں
بابا کو میرے چھوڑ کے آے ہو تم کہاں
دیکھو تو آج عرش معلیٰ اداس ہے
کعبہ خاموش ہے تو مدینہ اداس ہے
سکتے میں ہے نماز مصلی اداس ہے
ہے زلزلہ زمین کو لرزاں ہے آسماں
بابا کو میرے۔۔۔
اب اپنے واسطے ہے ہر ایک غم ہر اک ستم
میں جانتی ہوں رنج و الم میں ہر ایک قدم
پوری طرح سے ہو گےء اب تو یتیم ہم
نانا ہے اب نہ باپ کا سایہ ہے اور نہ ماں
بابا کو میرے۔۔۔
اندھیر ہے جہان اجالا کوی نہیں
چھای وہ رات جس کا سویرا کوئی نہیں
ہم بے کسوں کا پوچھنے والا کوئی نہیں
اب تنگ ہے زمین تو ہے دور آسماں
بابا کو میرے۔۔۔
وقتِ اخیر کرتے تھے بابا وصیتیں
خوشیاں تمام ہو گیء اب ہے مصیبتیں
زینب ہے تیرے واسطے ہر گام زحمتیں
ہر ایک قدم پہ اب تجھے دینا ہے امتحاں
بابا کو میرے۔۔۔
برباد ہو گا ظلم کی آندھی میں چمن
زہر دغا سے قتل کیا جاے گا حسن
گھوڑوں سے ٹکڑے ہوے گا شبیر کا بدن
بیٹی بندھے گی بازوؤں میں تیرے ریسماں
بابا کو میرے۔۔۔
پیٹو سروں کو دوستوں جب تک حیات ہے
احساں لہو میں ڈوبی ہوئی کاینات ہے
مشکل کشاء کے گھر میں قیامت کی رات ہے
زینب حسن حسین سے کرتی رہی فغاں
بابا کو میرے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.