Baba jaan alwida
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Ali Mohd. Sultanpuri
باپ کا گھر سے تابوت جس دم چلا
ہاے بیٹی نے رو کر پڑھا مرثیہ
بابا جاں الوداع
خوں کے آشک آنکھوں سے ہونگے رواں
چین ایک پل نہ پائے گا اب دل میرا
بابا جاں الوداع
اب تلک میں تڑپتی تھی ماں کے لئے
آپ کی یاد آے گی اب رات دن
سر پہ ماں باپ دونوں کا سایہ نہیں
یہ قیامت رلاے گی اب رات دن
اب تو زینب ہے اور یہ یتیمی کا غم
زندگی ہر قدم اب لگے گی قضاء
بابا جاں الوداع۔۔۔
باپ کا گھر سے۔۔۔
روکے کہتی تھی زینب میرے بابا جاں
چین ایک پل کہیں اب نہ پاؤں گی میں
آپ کا اور اماں کی فرقت کا غم
دونوں اک ساتھ کیسے اٹھاؤں گی میں
اب نگاہوں میں چھایا رہے گا دھواں
اور رلاے گا ہر دم خیال آپ کا
بابا جاں الوداع۔۔۔
باپ کا گھر سے۔۔۔
نام جب بھی یتیمی کا سنتی تھی میں
کانپ جاتا تھا سینے میں میرا جگر
کیسے رہتا ہے بچے پدر کے بنا
دل دہلتا تھا اس بات کو سوچ کر
مجھکو ہمت کی دے کر کے جاییں دعا
اب یتیمی سے زینب کا ہے سامنا
بابا جاں الوداع۔۔۔
باپ کا گھر سے۔۔۔
درد کی تیغ سے اس گھڑی اے پدر
ہاے میرا کلیجہ تو کٹ جائے گا
آپ کے سونے ہجرے میں جب آپ کا
مجھکو خالی مصلہ نظر آے گا
آپ کو دل تڑپ کر کے دے گا صدا
صبر کیسے کروں گی وہاں میں بھلا
بابا جاں الوداع۔۔۔
باپ کا گھر سے۔۔۔
آپ کہتے تھے کوفے بدل جائے گا
لگ رہا ہے وہ دن آگیا ہے قریب
اب یقین ہوگا آپ کے شہر میں
ایک دن ہونے والی ہے زینب غریب
ہے جہاں میری شاہی اسی شہر میں
قید ہو کر کے آؤں گی میں بے ردا
بابا جاں الوداع۔۔۔
باپ کا گھر سے۔۔۔
اے میرے بابا جاں ہم نے سوچا نہ تھا
چھوڑ کر آپ ہم کو چلے جائیں گے
باپ کی وہ نگاہیں محبت بھری
آج کے بعد بچے کہاں پاییں گے
میرا عباس جا کر کے دہلیز پر
کس کے آنے کا دیکھے گا اب راستہ
بابا جاں الوداع۔۔۔
باپ کا گھر سے۔۔۔
ہاے وایض ہوا ایک محشر بپا
اے علی جب یہ زینب نے روکر کہا
روے حسنین و عباس سر پیٹ کر
باپ سے جب بیٹی نے کی التجا
وقتِ شام غریباں جو دوں میں صدا
آپ آ کر بڑھانا میرا حوصلہ
بابا جاں الوداع۔۔۔
باپ کا گھر سے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.